ماسکو کی مشرقی غوطہ میں دو روزہ جنگ بندی کی تجویز

دمشق28نومبر (آئی این ایس انڈیا) روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے تجویز پیش کی ہے کہ شام میں مشرقی غوطہ کے علاقے میں سیف زون میں مورخہ 28 اور 29 نومبر بروز منگل اور بدھ فائر بندی کی جائے۔ ادھر شامی حکومت کی شدید بم باری کے بیچ غوطہ کی صورت حال کے حوالے سے شامی گروپوں کے مواقف میں د±وری پائی جاتی ہے۔مذکورہ گروپوں میں سے ہر ایک گروپ علاقے میں غذائی مواد داخل کرنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے اپنی خصوصی شرائط لاگو کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ذرائع کی جانب سے اس علاقے میں روس اور شامی گروپوں کے بیچ مذا کرات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے تاہم گروپوں کے مطالبات یکساں نہیں ہیں۔یہ مختلف ایجنڈے پور ے ہو سکتے ہیں مگر لاکھوں شامی شہریوں کی جانوں کے عوض