ماں نے بیٹی کے ساتھ ٹرین کے آگے لگائی چھلانگ ، دونوں کاا یک ایک ہاتھ کٹا

چھپرہ ،20 نومبر ( عامر افضل خان ) ایسٹرن ریلوے کے چھپرہ – تھاوے ریل سیکشن پر مڑھور ا اسٹیشن کے پاس ماں بیٹی نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی ۔ا س وجہ سے دونوں سنگین طور پر زخمی ہوگئیں ۔ واقعہ سموار کو دوپہر کے وقت کا ہے۔ زخمی ماں بیٹی کو اے ایس پی اشوک کمار سنگھ اور تھانہ صدر نیز پولس انسپکٹر ہیرا لال پرساد نے ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جاتا ہے ، ماں بیٹی پہلے سے ہی اسٹیشن پر بیٹھی تھی۔ تھاوے سے چھپرہ جانے والی پسنجر ٹرین جب مڑھورا سٹیشن پہنچی اور جب کھلی تبھی خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی ۔اس وجہ سے دونوں کا ایک ایک ہاتھ کٹ گیا۔ا س واقعہ کے بعد اسٹیشن سے کافی دیر تک افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اسٹیشن ماسٹر نے واقعہ کی اطلاع مقامی پولس کو دی ۔مقامی پولس نے وہاں پہنچ کر دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے ریفر ل اسپتال پہنچایا۔ ابتدائی علاج کے بعد زخمیوں نے ڈاکٹروں کو پی ایم سی ایچ ریفر کردیا۔ زخمیوں کو پی ایم سی ایچ لے جانے کے لئے امبولنس نہیں تھی اس وجہ سے بچپن ہاسپٹل کا امبولنس منگوا کر پی ایم سی ایچ پٹنہ بھیجا گیا۔ زخمی خاتون کی پہچان مڑھورا تھانہ علاقہ گڑھ دیوی ،چوک باشندہ جئے پرکاش گپتا کی بیوی رنکی دیوی (30) اور بیٹی خوشی کماری (13) سال کی شکل میں ہوئی ہے۔ مڑھورا تھانہ صدر نیز پولس انسپکٹر ہیرا لال پرساد نے بتایا کہ خاندانی اختلاف کی وجہ کر خاتون نے خود کشی کرنے کی نیت سے ٹرین کے آگے اپنی بیٹی کے ساتھ کود گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کردیا گیا ہے۔