بکسر ،26 نومبر ( نمائندہ ) بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ ضلع ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ٹاو¿ن واقع بڑی سارمپور مسلم طبقہ کے محلے میں پروگرام کے مہمان خصوصی ریاست سے چل کر آئے بھاجپا اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر طفیل قادری کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوئی۔ پروگرام کی صدارت اقلیتی مورچہ ضلع صدر حامد خان و نظامت ہیرا من پاسوان نے کیا۔ وہیں سینکڑوں کی تعداد میں موجود اقلیتی کارکنان کے ذریعہ اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر طفیل قادری و اقلیتی مورچہ نائب صدر من پریت سنگھ اور ضلع صدر اقلیت شیخ عبد المنان کو گاجے باجے و پھول کے ہاروں کے ساتھ راستے میں پر جوش استقبال کیا گیا ۔پروگرام کے پہلے سیشن میں مہمانوں کو پھولوں کا ہار ، گمچھا اور شال دے کر عزت افزائی کی گئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی قادری نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے ذریعہ اقلیتوں کو ملنے والے منصوبوں کی جانکاری ایک ایک فرد تک پہنچانے کی بات کہی ۔ کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ہم اقلیتوں کے لئے منصوبے چلائے جارہے ہیں۔ جس کا ہم سبھی کو فائدہ لینا چاہئے اور اپنے لوگوں تک ان منصوبوں کو پہنچانے کی کوشش کیا جائے ۔ بھاجپا کی پالیسی کے مطابق تنظیم کو اقلیتوں کے درمیان عوامی حمایت مضبوط کرنے کے لئے منصوبہ بتایا ۔ آئندہ پروگراموں کی حکمت علمی تیار کر منصوبہ بنایا۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ اقلیتوں کے لئے چلائے جارہے منصوبوں کو تفصیل سے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کے لوگ بڑی تعداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے تیزی سے جڑ رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ بھاجپا کی پالیسی و اصول ہیں، و اقلیتی مورچہ نائب صدر من پریت سنگھ نے اس سلسلے میں بتایا کہ ہم سب کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ منصوبوں کا فائدہ اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو مل سکے ۔ اور وہ منصوبوں کی جانکاری ایک ایک فرد تک پہنچے ۔مورچہ تنظیم کو مضبو ط کرنے کی سمت میں بہت اچھا کام کرتی ہے۔ کہا کہ اقلیتوں کی حصہ داری پارٹی میں تیزی سے رجحان آرہا ہے۔ پروگرام میں موجود کسان مورچہ اندر رائے جی ، میڈیا انچار ج سنجے ساہ ، بھاجپا سینئر لیڈر سابق امیدوار پردیپ دوبے ، عمران خان ، یوسف اخترسمیت سینکڑوں کی تعداد میں اقلیتی طبقہ مردو خواتین موجود رہے ۔