مشرقی چین میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

بیجنگ26نومبر (آئی این ایس انڈیا) مشرقی چینی صوبے زیہجیانگ میں اتوار کے روز ایک زوردار دھماکا ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس اس دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ فی الحال اس دھماکے کے اسباب سامنے نہیں آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شنگھائی سے قریب ایک سو کلومیٹر دور نِنگ ب±و بامی شہر میں یہ دھماکا ایک فیکٹری میں ہوا۔ یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے قریب ایک کلومیٹر تک کے علاقے میں درجنوں مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں میں چھید ہو گئے۔