شیوہر ،25 نومبر( نمائندہ ) بہار آنگن باڑی ملازمین یونین نے اپنے مطالبات کو لے کر یونین کی ضلع صدر میرا اپادھیائے کی قیادت میں کلکٹریٹ اور ضلع مجسٹریٹ کا گھیرا و¿ کیا ہے۔ آنگن باڑی ملازمین یونین کی ضلع صدر میرا اپادھیائے نے بتایا کہ بہار آنگن باڑی ملازمین یونین کی ریاستی صدر کماری گیتا کی صدارت پر اپنے مطالبات کو لے کر ضلع مجسٹریٹ راج کمار اور کلکٹریٹ کے مین گیٹ کا گھیراو¿ کر اپنے مطالبات کے لئے مظاہرہ کرتے رہے ۔ آنگن باڑی کی ضلع صدر شریمتی اوپادھیائے نے بتایا کہ سرکاری اعلان کرتے ہوئے تنخواہ نافذ کریں اور لیبر ایکٹ میں ترمیم کر ریاست کی کیبنٹ سے ماہر مزدور کا درجہ دیں ۔ اپنی دوسری مانگوں میں بتایا ہے کہ سیویکا و¿ں کی صد فیصد خاتون اور سپر وائزروں میں پر موشن دیاگیا ۔وہیں تیسری مانگ میں آنگن باڑی سیویکا سہائکا کو مرنے کے بعد 4 لاکھ روپے کی رقم ملتی ہے ، اسے سبکدوشی کے بعد بھی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل آنگن باڑی سیویکاو¿ں نے ضلع مجسٹریٹ کی گاڑی کو گھیرتے ہوئے شور وغل کیا۔ غور وطلب ہے کہ آج ہی کے دن ضلع کوآرڈینٹر کی میٹنگ میں مقامی ایم پی راما دیوی بھی پہنچی تھیں ۔ ان کوبھی آنگن باڑی سیویکاو¿ں نے کھڑی کھوٹی سنائی ہے۔