ممتا نے مکیش امبانی کو بنگال میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

ممبئی کولکاتہ، یکم نومبر (ایجنسی): مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی سے ملاقات کی اور ان سے بنگال میں سرمایہ لگانے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے مکیش امبانی کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی میٹنگ کے دوران یہ اپیل کی ۔ ممتا بنرجی ملک کی اقتصادی راجدھانی میں منعقد ہونے والی ایک بزنس کنکلیو میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچی ہیں۔ بعد میں ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مکیش امبانی نے مغربی بنگال حکومت کے زیر اہتمام کولکاتہ میں آئندہ 16-17 جنوری کو منعقد ہونے والے بنگال گلوبل بزنس سمٹ میںشرکت کی منظوری دے دی ہے۔