میری کام کوایشائی چمپئن شپ میں پانچوا ں گو لڈ میڈل

نئی دہلی 27نومبر(ایجنسی)ہندو ستانی اسٹار مکے باز اور بانچ بار کی عالمی چمپئن میری کام نے تاریخ بنائی ہے ۔ میری کام نے مکے بازی کی ایشیائی چمپئن شپ میں 48 کیلوگرام کیٹیگری میں ان کا یہ پانچواں گولڈ میڈل ہے ۔ بچپن سے ہی میری کام کا رجحان کھیلوں ،خاص کراتھیلیٹ کی طرف تھا، لیکن باکسنگ کی طرف ان کا رجحان اس وقت ہوا ۔ جب انہو ں نے نے ایک بار کھو مان لمپک رسپورٹس کمپلیکس میں کچھ لڑکیوں کو لڑکو ں کے ساتھ باکنسگ رنگ میں دیکھا بس وہیں سے میری کام کی زندگی بدل گئی ۔
میری کام کو لگاکے جب یہ لڑکیاں باکسنگ کرسکتی ہیں تو پھر وہ کیو ں نہیں ۔!
میری کام نے دھیرے دھیرے محنت کر جذبہ کے ساتھ اس مقام پرپہنچ گئی جب چمپئن شپ ان کے نام ہو نے لگیں اوردھڑا دھڑ رکارڈ بننے لگے۔
٭ میری کام نے 2001 میں پہلی بار نیشنل وومینس باکسنگ چمپئن شپ جیتا
٭ اس کے علاوہ میری کا WITCH کپ وومینس عالمی کپ جیسی کئی چمپئن شپ جیتا ۔
٭ باکسنگ میں ملک کا نام ر شن کرنے کیلئے میری کا م کو سال 2003 میں ارجن انعام سے نوازہ گیا۔ساتھ ہی راجیو گاندھی کھیل رتن انعام اور پدم بھو شن جیسے اعلیٰ اعزاز بھی دئے گئے ۔