میری کوم سیمی فائنل میں، دیگر تین کے بھی تمغے یقینی

ہو چی منہ سٹی (ویت نام)، 04 نومبر (یو این آئی) پانچ بار کی عالمی چمپئن خاتون مکے باز ایم سی میری کوم نے ہفتہ کو یہاں ایشیائی خاتون باکسنگ چمپئن شپ میں اپنے 48 کلو گرام وزن کی کلاس کے سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ملک کے لئے تمغہ پکا کرلیا ۔ میری کوم کے علاوہ تین دیگر ہندستانی خاتون باکسر ز نے بھی ، آخری چارمیں داخلہ حاصل کرکے تمغے یقینی کر لئے ہیں ۔یہ اولمپک کانسی میڈلسٹ میری کوم کے لئے ایشیائی باکسنگ میں چھٹا تمغہ ہو گا ۔ اس سے پہلے ، انہوں نے ایشیائی باکسنگ میں چار سونے اور ایک چاندی جیتا۔میری کوم نے 48 کلوگرام لائٹ فلائی ویٹ کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں چینی تائپے کے مینگ چہ پن کو شکست دی۔ اب وہ سیمی فائنل میں جاپان کے سبااسا کامورا کے چیلنج کا سامنا کریں گی۔ ہندستانی باکسر اور ان کی حریف کے درمیان آخری آٹھ میچ کافی دلچسپ تھا۔ ہندوستانی مکے باز اور ان کی حریف منہی کے درمیان آخری آٹھ کا مقابلہ کافی دلچسپ رہا۔ تائی پے مکے باز نے دوسرے راونڈ میں واپسی کی اچھی کوشش کی لیکن آخری راونڈ میں میری کام نے انہیں واپسی کا موقع نہیں دیا۔حالانکہ ججوں کے فیصلے میں میری کام فاتح رہیں۔ شکشا اور پرینکا چوہدری بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔اس سے پہلے سیما پونیا نے 81 کلو گرام سے زیادہ کے وزن کی کلاس میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن سویٹی بورا کو چین کی لی قیان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔