میسی چوتھی بار ’گولڈ ن شو‘ایوارڈ سے نوازے گئے

بارسیلونا، 25 نومبر (یو این آئی) ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کو یوروپ لیگ کے آخری سیشن میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کے لئے چوتھی بار گولڈن شو ایوارڈسے نوازا گیا ہے ۔ اس ایوارڈ کے بعد انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کی بھی برابری کرلی ہے ۔ میسی نے اسپینش لیگ میں 37 گول کئے تھے اور انہوں نے انگلینڈ کے اسٹائرکر باس دوست کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 34 گول کئے تھے ۔ تیس سالہ میسی نے سال 10-2009 میں یورپی لیگ میں سب سے زیادہ 34 گول کئے تھے ، 12-2011 میں 50 گول، اور 13-2012 میں انہوں نے 46 گول کئے اور گولڈن شو کے حق دار بنے تھے ۔ یہ چوتھا موقع ہے جب میسی کو ان کے یوروپ کی تمام لیگوں میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کے لئے یہ اعزازد یا گیا ہے ۔ ارجنٹیا کے اسٹار کو بارسیلونا ٹیم کے ساتھی کو لوئس سواریج نے ایوارڈ دیا جنہوں نے 16-2015 میں 40 گول کے ساتھ گولڈن شو جیتا تھا۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی، رونالڈو، او سواریج ہی گزشتہ نو برسوں سے گولڈن شو کے حق دار رہے ہیں۔