نوجوان مصور رجنیش نے وزیر اعلیٰ کو پنٹنگ و کتاب پیش کی

سیوان ،22 نومبر (راجیش کمار ) چمپارن ستیہ گرہ کے صدسالہ موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھیتی رہوا گاندھی آشرم پر سموار کو پہنچے تھے۔ اس تقریب کی خاص کشش ستیہ گرہ کی جھلکیاں تھیں۔ جو سیوان کے نوجوان مصور رجنیش کمار موریہ کے ذریعہ تصویر کشی کی گئی تھی۔ رجنیش کی پینٹنگ و تصویری فن کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کافی حیرت زدہ ہوئے اور فن کی بہت تعریف کی ۔ رجنیش نے ان کو گاندھی جی پینٹنگ و قدیم کشی نارا کی کتاب مطالعہ کے لئے پیش کیا۔ رجنیش نے بتایا کہ وزیراعلیٰکو کتاب کے توسط سے سیوان کی تاریخ و اضلاع میں واقع بودھ مقامات کی جانکاری دی گئی۔ انہوں نے کتاب بڑے ہی امنگ کے ساتھ پڑھیں اور رجنیش نے بتایا کہ بھگوان بودھ کے نقش قدم کی تصویرکے توسط سے پیش کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کتاب کے مصنف کرشن کمار سنگھ نے ثبوتوں کی بنیاد پر ثابت کیا ہے کہ بھگوان بودھ کا نروان سیوان میں ہی ہوا تھا۔ یہ مقام زیرہ دیئی بلاک کے ہرنیوتی ندی کے مغربی کنارے واقع تیتیرا راجسو گاو¿ں تتر استوپ کے نزدیک ہوا تھا۔ اسی کے جنوبی کونے پر کشن پور گاو¿ں ہے اور یہان پر کثیر مقدار میں بودھ کے زمانے کے مردبھانڈ و بودھ کی ٹوٹی پھوٹی ٹیرا کوٹا کی مورتیاں ملتی رہتی ہیں۔ اس موقع پر وزیر سیاحت پرمود کمار ، وزیر تعلیم کرشن نندن ورما، فن و ثقافت کے وزیر ضلع مجسٹریٹ نیلیش رام چندر دیورے ، ضلع ماہی پروری کے افسر منیش کمار شریواستو سمیت ہزاروں لوگ موجود تھے ۔