نوٹ بندی سے پورے ملک میں بے روزگاری ہے : راجد

حسن پورہ/ سیوان ،14 نومبر ( رونق علی خان ) بلاک کے حسن پورہ واقع لگان اسٹیڈیم میں منگل کو راجد کارکنان کا یک روزہ اجلاس کا انعقاد کیاگیا ۔پروگرام کی صدارت حسن پورہ راجد بلاک صدر شارق امام نے کیا ۔ نظامت پرشو رام سنگھ پٹیل نے کی۔ پروگرام میں موجود مہمان خصوصی سابق پارلیمانی امیدوار حنا شہاب کا حسن پورہ پرمکھ رضیہ خاتون ، نائب پرمکھ نرملا دیوی نے استقبال کیا۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی سے پورے ملک میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ پی ایم مودی کا وعدہ تھا کہ سبھی کے کھاتے میں 15-15 لاکھ روپے دیا جائے گا۔ لیکن ابھی تک نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیرو ن ملک سے کالا دھن لے آو¿ں گا لیکن کچھ بھی نہیں آیا ۔دہشت گردی ، کا لا دھن ، بد عنوانی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیوان 50 سال پیچھے چلا گیا ہے۔ آج سیوان کے ڈیولپمنٹ مین کہے جانے والے سابق ایم پی محمد شہاب الدین 14 سالوں سے جیل میںہیں ، اگر سابق ایم پی سیوان میں جیل سے باہر آتے تو آج سیوان کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا اور ترقی ہی ترقی دکھائی دیتی ۔ ضلع صدر پر ماتما رام نے کہا کہ علاقہ میں چوری ڈکیتی کے واقعات کافی بڑھ گئے ہیں۔ لیکن انتظامیہ ہا تھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ صرف انتظامیہ رات دن شراب کے پیچھے دوڑ رہی ہے۔ مگر جرائم پیشہ کھلے عام ہتھیار لے کر چوری ڈکیتی کے واقعات کرتے جارہے ہیں۔ اس سے عام آدمی اور سبھی لوگ متاثر ہیں اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ اب ویسے انتظامیہکو راجد ڈنڈا لے کر گھیر ے گا ۔ اجلاس میں سابق ایم ایل سی امیدوار جئے پرکاش یادو نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ راجد کی ممبر ی قبول کی ۔اجلاس کو خطاب کرنے والوں میں رگھونا تھ پور ایم ایل اے ہری شنکر یادو ، سابق ضلع پریشد صدر لیلا وتی گیری ، سابق کیبنٹ وزیر اودھ بہار ی چودھری ، ستیندر مشر ، اوسی ہر یادو ،اشو تھاما یادو، حامد رضا عرف ڈبلو خاں ، نند جی رام، سادھو جی ، محمد حق ، لکچھمن چودھری ، مالک چندر رائے ، ورون مشروغیرہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرشد خان ، اکبر ، چھٹی لال ساہ ، جے پی یادو، پشو رام پٹیل، حکیم ، شہنواز حسین ، نظر البیگ ، دیانند رام ، کلیم خان سمیت سینکڑوں مردو خواتین موجود تھیں۔