نڈال پیرس ماسٹر کے کوارٹر فائنل میں

پیرس، 03 نومبر (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے پابلو کیوواس کو 6۔3، 6۔7 ،6۔3 سے سخت جدوجہد میں شکست دے کر پیرس ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ تیسرے دور میں داخلے کے ساتھ ہی نمبر ایک کے طور پر اس سال کا اختتام کرنے والے نڈال کا اب گزشتہ آٹھ میں کوالیفائیر فلپ کروگنویچ کے چیلنج کا سامنا کریں گے ۔نڈال نے اس سال فرانسیسی اوپن اور یو ایس اوپن گرینڈ سلیم جیتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں اس سال بہت کامیاب رہا ہوں. میں ہر چیز سے بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اس سال بہت کھیلا ہے اور مسلسل میچ کھیلے ہیں اس لئے کچھ جسمانی دشواریوں کا سامنا ایک عام معاملہ ہے لیکن میں اب بھی لڑنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ تیسرے دور کے دوسرے میچوں میں، پانچویں سیڈ ڈومینیک تھیم اور گرگیر ڈیموفرو دونوں ہی ہار کر باہر ہو گئے ۔ آسٹریائ¸ کھلاڑی تھیم کو اسپین کے فرنانڈو ورداسکو نے 6۔4 ،6۔4 سے جبکہ بلغارین کھلاڑی دمتروو کو اسنر نے 7۔6، 5۔7، 7۔6 سے شکست دی۔