واکی -ٹاکی معاملے میں وراٹ کو کلین چٹ

نئی دہلی،2 نومبر (یواین آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ۰۲ میچ کے دوران واکی۔ٹاکی کا استعمال کرنے کے معاملے میں آج کلین چٹ دے دی۔ وراٹ یہاں فیروزشاہ کوٹلہ میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ۰۲ مقابلے کے دوران ڈگ آوٹ میں بیٹھ کر واکی۔ٹاکی کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے تھے جو آئی سی سی کے ضابطے کے خلاف ہے ۔ ٹی وی پر اس کی فوٹیزسامنے آنے کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ آئی سی سی ہندوستان کے کپتان پر کارروائی کرسکتی ہے ۔ آئی سی سی نے کہا کہ واکی ٹاکی کا استعمال ڈریسنگ روم اور ڈگ آوٹ کے بیچ رابطے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ وراٹ نے اس کا استعمال کرنے سے پہلے متعلقہ افسران سے اجازت لے لی تھی اس لئے انہیں اس معاملے میں کلین چٹ دے دی گئی ہے ۔ آئی سی سی کے ضابطے کے تحت ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو موبائیل رکھنا منع ہے لیکن وہ واکی ٹاکی کا استعمال کرسکتے ہیں۔