وراٹ کی سنچری ، سری لنکا ہارتے ہارتے بچا

کولکتہ، 20 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی رنز مشین وراٹ کوہلی نے ناقابل شکست 104 رنز بنانے کے بعد ہندستان کی دوسری اننگز کا اعلان کرکے سری لنکا کے سامنے ایک مشکل ہدف رکھا اور ایک وقت مہمان ٹیم کے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن پیر کو سات وکٹ 75 رنز تک گر گئے تھے ۔ لیکن خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنا پڑا اور ایڈن گارڈن میں پہلا ٹسٹ درا پر ختم ہو گیا ۔ ہندستان نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹ پر 352 پر ڈکلئیر کی اور سری لنکا کے لئے 231 رنز کا ہدف مقرر کیا۔سری لنکا نے 26.3 اوور میں 75 رنز تک اپنے سات وکٹ گنوادئے تھے ۔ہندستان کے پاس گرچہ باقی کے تین وکٹ حاصل کرنے کے لئے کافی اوور بچے تھے لیکن روشنی کم ہوگئی تھی۔امپائروں کے پاس میچ کو ڈرا قرار دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا اور ہندستان سری لنکا کے خلاف پرفیکٹ 10 کے قریب آکر محروم رہ گیا۔ ہندستان نے سری لنکا کے دورے کے دوران اپنے تمام نو میچ جیتے تھے ۔ یہاں میچ کے تقریبا چار دن تک ہندوستانی ٹیم پچھڑی رہی تھی لیکن آخری دن اس نے سارے پانسے پلٹتے ہوئے دکھایا کہ وہ آخر کیوں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے ۔اگر ہندستان کو مزید کھیل کا موقع ملتا تو یقینی طور پر وہ جیت جاتا ۔ ہندستانی تیز گیند باز تکڑی بھونیشور کمار، محمد شامی اور امیش یادو نے سری لنکا کو مسلسل بیک فٹ پر رکھا۔سری لنکا کے وکٹ گرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ سے میچ پھسلتا جارہا تھا لیکن سری لنکا کو خراب روشنی کا شکر گزار ہونا چاہئے جس نے ہندستان کے خلاف اسے مسلسل دسویں ہزیمت سے بچالیا ۔ کپتان وراٹ نے اپنی اننگز ڈکلئیر کر کے میچ کو دلچسپ بنادیا تاہماس طرح کے سوال اٹھائے جاسکتے ہیں کہ کوہلی کو اور پہلے اننگز ڈکلئیر کرنی چاہئے تھی تاکہ گیند بازوں کو زیادہ اوور ملتے لیکن اس حقیقت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ کوہلی کو پہلے اپنے آپ کو بھی محفوظ کرنا تھا ۔ بھونیشور نے پہلے اوور کی چھٹی گیند پر سدیرا سمر وکرما کو بولڈ کردیا ۔ دیموتھ کرونا رتنے چوتھے اوور میں محمدشامی کا شکار ہو گئے ۔لاہیرو تھرو مانے نویں اوور میں بھونیشور کی گیند پر اجنکیا رہانے کو کیچ تھما بیٹھے ۔یادو نے 12ویں اوور میں انجیلو میتھیوز کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ۔ اس طرح سری لنکا کے چار وکٹ 22 رن تک گر گئے تھے ۔ کپتان دنیش چنڈیمل (20) اور وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا (27) نے پانچویں وکٹ کے لئے 47 رن کی ساجھے داری کر اپنی ٹیم کو کسی حد تک سنبھالا ۔ لیکن اس کے بعد سری لنکا نے صرف چار رنز کے وقفے میں چنڈیمل ، ڈکویلا اور دلروان کے وکٹ گنوادئے ۔ بھونیشور نے ڈکویلا اور پریرا کو آ¶ٹ کیا جبکہ شامی نے چنڈیمل کا وکٹ حاصل کیا ۔ بھونیشور نے 11 اوورز میں 8 رن پر چار وکٹ حاصل کیں، شامی نے 34 رنز پر 2 وکٹ حاصل کیں اور یادو نے 25 رنز پر ایک وکٹ لی ۔ آخر میں میچ ڈرا پر ختم ہو ا اور دن کے اختتام پر ہندستانی کھلاڑی فخر سے سر بلند کر کے میدان سے باہر نکلے ۔ اس سے پہلے کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آ¶ٹ)104 رن کی بہترین اننگز کے ساتھ ہی ہندستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف اتار چڑھا¶ سے بھرے ہوئے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن پیر کے روز 230 رن کی سبقت ملنے کے ساتھ ہی اپنی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ ہندستان نے اپنی دوسری اننگز میں 88.4 اوور میں آٹھ وکٹ پر 352 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ اس نے دو وکٹ باقی رہتے ہوئے 230 رن کی سبقت حاصل کرلی تھی اور اسی کے ساتھ کپتان وراٹ نے اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے سری لنکا کے سامنے جیت کے لئے ہدف رکھا۔ پہلی اننگز میں بغیر کھاتہ کھولے آ¶ٹ ہوئے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے اس بار اپنی شاندار اننگز کھیلی اور 119 گیندوں میں 12 چوکوں اور دو چھکے لگاکر ناٹ آ¶ٹ 104 رن کی بہترین اننگز کھیلی۔ وراٹ نے 119 گیندوں میں اپنے 100 رن مکمل کئے اور ٹیم کے سات بلے بازوں کے ساتھ اہم ساجھے داریاں بھی کیں۔ وراٹ نے بھونیشور کے ساتھ 8ویں وکٹ کے لئے 40 رن اور نویں وکٹ کے لئے محمد سامع کے ساتھ 31 رن کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داریاں کرتے ہوئے ہندستان کو اہم سبقت تک پہنچایا۔ اس سے قبل ہندستان نے صبح اپنی اننگز کو ایک وکٹ پر 171 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔ بلے باز لوکیش راہل 73 رن اور چتیشور پجارا (02) رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔ دونوں بلے بازوں نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 26 رن جوڑے لیکن اوپنر راہل سرنگا لکمل کی گیند پر بولڈ ہو کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور اپنے کل کے اسکور میں صرف چھ رنوں کا ہی اضافہ کر سکے ۔ راہل نے 125 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 79 رن بنائے جبکہ پجارا نے 51 گیندوں میں تین چوکے لگاکر 22 رن بنائے اور تیز گیندباز لکمل کی گیند پر دلرووان نے کیچ لے کر انہیں آ¶ٹ کردیا۔ اجنکیا رہانے ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور چار گیندیں کھیلنے کے بعد ہی صفر پر لکمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ ہوئے ۔ رہانے نے نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے وراٹ سے بات کرنے کے بعد ریویو مانگا لیکن تھرڈ امپائر انل چودھری نے میدانی امپائر جوئیل ولسن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں آ¶ٹ قرار دے دیا۔ لنچ سے قبل آل را¶نڈر رویندر جڈیجہ 41 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر صرف نو رن بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ انہیں پریرا کی گیند پر لاھرو تریمانے میں دوسری سلپ پر کیچ آ¶ٹ کیا۔ لکمل نے صبح کے پہلے سیشن میں 50 رن دے کر ہندستان کے سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔