ورلڈ ٹور فائنل میں نڈال کا کھیلنا مشکوک

لندن، 11 نومبر (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کے گھٹنے کی چوٹ ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے اور اتوار سے شروع ھوے نے والے سیشن کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں ان کا کھیلنا مشکوک مانا جارہا ہے ۔ 31 سالہ نڈال گزشتہ ہفتے پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور کوارٹر فائنل کھیلنے سے پہلے ہی وہ ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے تھے ۔ نڈال کو اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں پیر کو بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے ۔نڈال اس سال کا اختتام نمبر ایک پر کرنا یقینی بناچکے ہیں۔ اس برس اس امریکی اور فرانسیسی اوپن سمیت چھ خطاب جیت چکے نڈال نے کہا ”اگر مجھے لگتا ہے کہ میں مقابلے کے لئے تیار ہو سکتا ہوں تو میں ٹورنامنٹ کھیلوں گا۔ پیرس ماسٹرز سے ہٹنے کے بعد میرے گھٹنے کی چوٹ ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے لیکن میں ہر روز مشق کر رہا ہوں اور ٹورنامنٹ کے لئے خود کو تیار کر رہا ہوں”۔ نڈال نے کہا ” آپ صد فیصد فٹ ہونے کی توقع نہیں کر سکتے ۔ لیکن میں نے علاج کروایا ہے اور میں ہر دن اچھا محسوس کرتا ہوں۔ اگر میں ٹورنامنٹ میں کھیلا تو میں شاندار مظاہرہ کروں گا”۔