وقار یونس کی 46 ویں سالگرہ

لاہور ، 16 نومبر ( یو این آئی ) پاکستان کے ماضی کے عظیم فاسٹ بالر اور سابق کپتان وقار یونس آج اپنی46 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ وقار یونس پرانی گیند کوسوئنگ کرنے میں مہارت رکھتے تھے ، ایک وقت تھا جب انہیں وسیم اکرم کے ساتھ دنیا کے بہترین اٹیکرز میں شمار کیا جاتا تھا۔تیز ترین بالنگ کے سبب وقار یونس کو بورے والا ایکسپریس بھی کہا جاتا تھا، وہ 1992ءمیں وزڈن کرکٹر آف دی ائیر بھی قرارپائے ۔ 1989 سے 2003 تک وقار یونس نے 87 ٹیسٹ اور 262 ون ڈے میچوں میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کی، ٹیسٹ میں انہوں نے 373 اور ون ڈے میں 416 شکار کئے ۔وقار یونس کو ٹیسٹ ٹیم کا سب سے کم عمر کپتان بننے کا اعزاز حاصل ہے ،انہوں نے اپریل2004ئمیں تمام طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔