ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تو خیر نہیں :الیکشن افسرپردیپ کمار

مین پوری 25 نومبر (حافظ محمد ذاکر )جمہوری عمل میں، تمام شہریوں کو حق رائے دہی کا برابرکا حق دیا گیا ہے،ہر بالغ امید وار کو ووٹ دینے کا حق ہے، اگر کسی بھی شخص،یا امیدوارکی طرف سے جمہوری عمل میں کسی بھی ووٹر کو ڈرانے دھمکانے کی جرا ئت کی گئی ،یا اسے حق رائے دہی کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ایسے امیدوار، یا شخصیت کو عوامی نمائندہ ایکٹ کی دفعات میں انتخابی جرم مانتے ہوئے م¶ثر کارروائی کی جائے گی،کسی بھی صورت حال میں حق را ئے دہی عمل میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔ مذکورہ ہدایات ضلع مجسٹر یٹ پردیپ کمار نے پولنگ کیلئے پارٹی روا نگی مقام ٹی،ای،پی،سےنٹر، نیشنل کالج بھوگا ﺅ ں، دیوناگری انٹر کالج کراﺅلی، ترقی سیکٹر گھرور، جین اٹر کالج کرہل اور رام سنگھ کالج کشنی میں ووٹ اہلکاروں کی روانگی کے و قت دی،انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے لئے انتخابی عمل ایک اہم عمل ہے، ووٹنگ کے عمل کو ہلکے سے نہیں لے جائے گا،جو لوگ ووٹنگ کے عمل کی پاکیزگی کو ناپاک کر نے کی کوشش کریںگے انہیں سزا دی جائے گی،اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کس شخصیت کا حامل ہے، ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بلدیاتی انتخاب میں کل 02 لاکھ 54 ہزار 448 ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جس میں 01 لاکھ 34 ہزار 425 مرد اور 01 لاکھ 20 ہزار 23 خواتین ووٹر ہیں. انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے ،یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے کی کوشش کریں گے ،ایسے لوگوں سے سختی سے پیش آیا جائےگا ۔ انہوں نے سب کو آگاہ کیا کہ جمہوری نظام کو مضبوط بنا نے کے لئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کاسب کو حق ہے ،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجش ایس نے کہا کہ ووٹنگ عمل کو پرسکون ماحول میں کرانے کے لئے ہر بوتھ پر کافی مقدار میں پولیس فورس تعینا ت کیا گیا ہے، انتہائی حساس، حساس پولنگ مراکز کی نگرانی کیلئے سادہ وردی میں پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے،جو ووٹنگ کے عمل میںہر سرگرمی کی نگرانی کریں گے ، حسا س پولنگ مراکز پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے ویڈیو گرافی کی جائےگی، جس میں ہر سرگر می پر کےمرو سے نظر رکھی جائے گی ۔