ویاپار منڈل انتخاب میں چوتھی بار راکیش سنگھ نے جیت درج کی 

بلیا/ بیگوسرائے ، 14 نومبر ( بی کے گلشن )بلیا ویاپار منڈل کا انتخاب پیر کے روز سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران بزنس بورڈ کے 1115 ووٹروں میں سے کل 765 ووٹروں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ اس انتخاب میں صدر کے عہدے کے لئے دو امیدوار انتخابی دور میں تھے۔ جس میں سبکدوش ہونے والے صدر بھگت پور باشندہ راکیش سنگھ اور سدانند پور کے چندن کمار سنگھ شامل تھے۔ جس میںراکیش سنگھ نے مسلسل چوتھی بار بلیا بزنس بورڈ صدر کے عہدے پر جیت حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف چندن کمار سنگھ کو 414 ووٹوں سے شکست دی۔ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کو لے کر بلیا ڈویزن احاطے میں دونوں امیدواروں کے حامیوں کی کافی بھیڑ دیکھی گئی ۔ دونوں امیدواروں کے حامی اپنے اپنے امیدوارکی جیت کو لے کر کا فی پرجوش دکھ رہے تھے ۔ جیسے ہی الیکشن عہدیدار نیز انچارج بی ڈی او پرشوتم ترویدی نے راکیش سنگھ کے جیت کا اعلان کیا تو ان کے حامی خوشی سے جھوم اٹھے۔ حامیوں نے مالا پہنا کر اپنے صدر کا خیر مقدم کیا۔ انتخابات ختم کرانے میں آبزرور این ایچ کھگڑیا کے اسسٹنٹ انجینئر ویبھوتی چندر، تھانہ انچارج سنیل کمار ، پولس فورس کے ساتھ موجود تھے۔ راکیش سنگھ کے مسلسل چوتھی بار صدر منتخب ہونے پر سابق بزنس بورڈ صدرکوشلیندر کمار سنگھ، سابق کانگریس ایم ایل اے شمس الضحیٰ ، وارڈ کونسلر فروغ الرحمن، سنیل مہتو، رام انوراگ سنگھ، پیکس صدر سنیل چودھری، مرتنجے رام انوراگ سنگھ، پیکس صدر سنیل چودھری، رنجن چودھری، پریم کمار مشرا، للن سنگھ، آنندی مہتو وغیرہ شامل تھے۔