واشنگٹن،3 نومبر(پی ایس آئی) امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں کئے گئے حملے اور8افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والی دہشت گردی کی تازہ ترین واردا ت کے بعدموجودہ امریکی ویزا لاٹری سسٹم کی بھی مخالفت کردی ہے۔ خبر رساں ادارو ں کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مروجہ اس ویزا لاٹری سسٹم پر شدید تنقید کی ہے جس کے تحت اس ملک کی آبادی میں زیادہ سے زیادہ تنوع اورنسلی کثیر الجہتی کے لئے ہر سال ہزارو ں غیر ملکیوں کو امریکہ میں آباد ہونے کی اجاز ت دے دی جاتی ہے۔ تارکین وطن کی آمد سے متعلق اس امریکی نظام کو عرف عام میں ویزا لاٹری سسٹم اور قانونی طور پر ”سماجی تنوع کے لئے ویزا لاٹر ی پروگرام“ کہا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق نیویارک شہر میں دہشت گردانہ حملے کا ملزم اسی لاٹری پروگرام کے تحت امریکہ آیا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کوہ اس ویزا پروگر ام کی اس کی موجودہ مشکل میں مخالفت کر تے ہیں اورچاہتے ہیں کہ اس پروگرام کا محور لاٹری یا قرعہ اندازی کے بجائے میرٹ اورد رخواست دہندگان کی قابلیت کو بنایا جانا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی موجو دہ شکل کے ذمے دار امریکی ڈیمو کر یٹس ہیںٹرمپ کا اپنا تعلق امریکی ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مین ہٹن میں ٹرک سے راہ گیروں کو کچلنے کے واقعے کے بعد امریکہ آ نے والے مسافروں کی نگرانی اور جانچ کے اقداما ت کو مزید سخت کردینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ میں نے داخلہ سیکورٹی کے حکام کو حکم دیا ہے کہ جانچ کے موجودہ پروگرام کو سخت کردیا جائے۔ صدر ٹرمپ گذشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران اور اس کے بعد بھی بار ہا تارکین وطن کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔