کولکاتہ،18 نومبر (یو این آئی) سرنگا لکمل (26 رن پر چار وکٹ) اور لاہیرو گماگے (59رن پر دو وکٹ) کی زبردست گیندبازی کی بدولت ایڈن گارڈن میچ کے تیسرے روز ہندستانی کرکٹ ٹیم کو پہلی اننگز 172 رن کے معمولی اسکور پرآل آ¶ٹ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز میں چاروکٹ پر 165 رن بنالئے ہیں۔ ہندستان میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں سری لنکا نے اس طرح پہلے ٹسٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے ۔ سری لنکا ابھی ہندستان کے اسکور سے 7 رن پیچھے ہے ۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو تریمانے نے 51 اور سابق کپتان اینجیلو میتھیو نے 52 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 99 رن بنائے ۔ تیز گیند باز امیش یادو نے ان دونوں کھلاڑیوں کو لگاتار دو اوروں میں آ¶ٹ کرکے ہندستان کو مقابلے میں کچھ حد تک واپس لیا۔ ورنہ ایک وقت سری لنکا دو وکٹ پر 133 رن کے ساتھ بے حد مضبوط پوزیشن میں نظر آرہا تھا۔تریمانے نے 94 گیندوں پر 51 رن میں 8 چوکے لگا جبکہ میتھیو نے 94 گیندوں پر 52 رن بنائے جس میں انہوں نے 8 چوکے لگائے ۔ اس سے قبل تیز گیند باز بھونیشور کمار نے سری لنکا کے 34 رن تک اس کے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ بھونیشور نے کرونارتنے (8) کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر سدیرا سمروکرما (23) کو وکٹ کیپر ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کھیل ختم ہونے تک کپتان چانڈی مل 13 اور وکٹ کیپر نیروشن ڈکویلا 14 رن بناکر کریز پر تھے ۔ بھونیشور نے 49 رن پر دو وکٹ اور امیش یادو نے 50 رن دے کر دو وکٹ لئے ۔ بارش سے متاثر رہے اس میچ میں ہندستانی ٹیم کے واحد بلے باز چتیشور پجارا (52) نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ۔سری لنکا کی ٹیم کی جانب سے لکمل سب سے زیادہ کامیاب رہے جنہوں نے 19 اووروں میں 1.36 کے اکونوم¸ ریٹ سے صرف 26 رن دے کرہندستان چار اہم وکٹ لے لئے ۔گماگے (59 رن دے کر) ، دسن شناکا (36 )اور پریرا (19) نے دو۔ دو وکٹ لئے ۔ میچ میں گزشتہ دو دن بارش ہونے کے بعد آج تیسرے دن ایڈن میں دھوپ کھلی رہی لیکن ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کی خراب صورت حال پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ہندستان نے کل کی پانچ وکٹوں پر 74 رنوں سے آگے باری کو کھیلنا شروع کیا اس وقت چتیشور پجارا (47) اور رددھمان ساہا (06) رن بنا کر کھیل رہے تھے ۔ لیکن سری لنکا کے گیندبازوں نے گھاس والی پچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی بلے بازوں کو 93 رن پر ہی آ¶ٹ کردیا۔ بلے باز پجارا نے 117 گیندوں میں 10 چوکے لگا کر 52 رنوں کی مشکل اننگز کھیلی اور سری لنکا کے گیند بازوں کی خطرناک گیند بازوں کا سامنا بھی کیا۔ وہ تیسرے دن اپنے اسکور میں صرف پانچ رن ہی جوڑ سکے تھے کہ گماگے نے انہیں بولڈ کرتے ہوئے دن کا پہلا اور ہندستان کا صرف 79 رن پر سب سے اہم وکٹ حاصل کیا۔ ساہا نے 83 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے علاوہ ازیں آل را¶نڈر جڈیجہ نے بھی 37 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکہ لگاکر 22 رن بنائے ۔ ساہا اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لئے 48 رنوں کی شراکت داری کی جو ہندستان کی پہلی اننگز میں سب سے بڑی ساجھیداری بھی تھی۔سری لنکا کے گیندباز پریرا نے جڈیجہ کو ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کردیا ۔گیند جڈیجہ کے بلے کا کنارہ لیتے ہوئے ان کے پیڈ سے جا لگی اور امپائر جوئیل ولسن نے اسے ناک آ¶ٹ قرار دیا لیکن ریویو نے اس فیصلے کو پلٹ دیا اور جڈیجہ کو پویلین لوٹ جانا پڑا۔اس کے بعد پریرا نے ساہا کو بھی اینجلو میتھیوز کے ہاتھوں کیچ آ¶ٹ کردیا۔ نچلے آرڈر کے بلے باز اسکور 172 تک ہی لے جا سکے ۔ شمی نے 22 گیندوں میں تین چوکے لگاکر 24 رن بنائے جبکہ امیش یادو آٹھ گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چھ رن بناکر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔