پدماوتی کی آڑ میں غنڈہ گردی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے: کانگریس

نئی دہلی، 18نومبر (یو این آئی) کانگریس نے آج الزام لگایا ہے کہ فلم پدماوتی کی مخالفت کے درمیان کچھ لوگ فلم کے اداکاروں کو دن دہاڑے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں لیکن حکومت انہیں گرفتار کرنے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے ۔کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے یہاں نامہ نگاروں کے سوال پر کہا کہ فلم پدماوتی کو سنسر بورڈ نے سرٹیفکٹ دیا ہے اور یہ قانونی ادارہ ہے ۔ اس بہانے کچھ غنڈے فلم سے وابستہ لوگوں کو جان سے مارنے کے لئے پانچ لاکھ اور پانچ کروڑ روپے دینے کی بولی لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دن دہاڑے دھمکی دی جارہی ہے اور جان لیوا دھمکی دی جارہی ہے اس سے صاف ہے کہ بی جے پی حکومت میں اچھے دن غنڈوں کے آئے ہیں۔ غنڈوں کی غنڈہ گردی کرنے کا اوپن لائسنس مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو اسے اس معاملے میں فوراَ قدم اٹھانا چاہئے ۔