پرائمری اساتذہ اپنے مطالبات کو لے کر قانون ساز اسمبلی کا گھیراو¿ کریں گے

جموئی ،26 نومبر ( نمائندہ ) سرکار کی ٹال مٹول کی پالیسی کو لے کر آئندہ 29 نومبر کو ریاستی کانٹریکٹ ٹیچر یونین بہار قانون ساز اسمبلی کا گھیراو¿ کرنے جارہا ہے۔ اس کو لے کر بہار ریاستی پرائمری ٹیچرس یونین کی ضلع سطحی میٹنگ اتوار کو آئی ٹی آئی سرودیہ ستگاما میں ضلع سکریٹری جواہر پرساد یادو کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع سکریٹری نے کہا ہے کہ یونین کی اپیل پر 29 نومبر کو کانٹریکٹ ٹیچر اپنے مطالبات کو لے کر بہار قانون ساز اسمبلی کا گھیراو¿ کریں گے۔ ضلع سکریٹری نے میٹنگ کے توسط سے ضلع بھر کے کانٹریکٹ ٹیچروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے سبھی کانٹریکٹ ٹیچر متحد ہوکر اپنے مطالبات کی حمایت میں پٹنہپہنچیں اور اس پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کانٹریکٹ ٹیچروں کے مطالبات پر ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہی ہے ، جو قابل اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچر اپنے حق و حقوق کے لئے جدو جہدجاری رکھیں گے۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے یونین کے ورکنگ کمیٹی ممبر نول کشور یادو نے کہا ہے کہ مساوی کام کے لئے مساوی تنخواہ ملنا ہی چاہئے ۔سرکار کانٹریکٹ ٹیچروں کے ساتھ دو رنگی پالیسی اپنا رہی ہے۔ جو کہیں سے بھی قابل انصاف نہیں ہے ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ کانٹریکٹ ٹیچر اپنے مطالبات کو لے کر 29 نومبر کو راجدھانی پٹنہ واقع بہار قانون ساز اسمبلی کا گھیراو¿ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں سبھی بلاکوں سے بڑی تعداد میں کانٹریکٹ ٹیچر پٹنہ پہنچیں گے۔ میٹنگ میں ششی کمار، سنجے کمار ، وشو ناتھ ٹھاکر ، ادئے کمار ، راج کمار یادو، بھولا یادو، پر بھاش کمار، نیل کمل بھارتی سمیت بڑی تعداد میں کانٹریکٹ ٹیچر موجود تھے ۔