پریکٹس میچ میں سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

کولکتہ، 11 نومبر (یو این آئی) سری لنکا کے بلے بازوں نے ہندستان کے خلاف 16 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے مشق کرتے ہوئے بورڈ پریسیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن ہفتہ کو چھ وکٹ پر 411 رن بنائے ۔ بورڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے جادھوپور یونیورسٹی کیمپس میدان میں پہلے بلے بازی کرنے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم کی ناتجربہ کار گیندبازی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 88 اوور کے کھیل میں 411 رن بنا ڈالے ۔ سری لنکا کے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ دونوں افتتاحی بلے بازوں سدیرا سمروکرما (74) اور دمتھ کرونارتنے ھ (50) نے پہلے وکٹ کے لئے 3ئ23 اووروں میں 134 رن کی شراکت داری کی۔ دونوں اوپنروں کے علاوہ وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا (ناٹ آ¶ٹ 73) اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز (54) نے بھی نصف سنچری لگائیں۔ سمروکرما نے 77 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 74 رن، کرونارتنے نے 62 گیندوں پر سات چوکوں کے ساتھ 50 رن، میتھیوز نے 93 گیندوں پر چھ چوکے لگاکر 54 رن اور ڈکویلا نے 59 گیندوں پر13 چوکے مار کر ناٹ آوٹ 73 رن بنائے ۔ سمروکرما کو آویش خان نے تنمئے اگروال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کرونارتنے ، دنیش چانڈی مل اور میتھیوز نصف سنچریاں بنانے کے بعد ریٹائر ہوئے ۔ لاہیرو تریمانے (17) کو آکاش بھنڈاری نے آ¶ٹ کیا۔ ڈکویلا نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی ۔ دل رووان پریرا نے اچھی ساجھیداری نبھاتے ہوئے 44 گیندوں پر چھ چوکے اور دو چھکے لگاکر 48 رن بنائے داسن شناکا دو رن بنانے کے بعد جلج سکسینہ کی گیند پر آ¶ٹ ہوگئے جبکہ تیز گیند باز سندیپ واریر نے پریرا اور دھننجے ڈی سلوا کے وکٹ حاصل کئے ۔ رنگنا ہیرات کو بھنڈاری نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔ روشن سلوا نے 53 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 36 رن بنائے ۔ بورڈ الیون کے گیندباز سندیپ واریر نے 60 رن پر دو وکٹ، بھنڈاری نے 111 رن دے کر دو وکٹ ، آویش نے 68 رن پر ایک وکٹ اور جلج نے 100 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔