پورنیہ میں نکالی گئی نشہ مکتی ریلی ، ڈی ایم نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

پورنیہ ، 26 نومبر ( نمائندہ ) وزیر اعلیٰ کے سب سے اہم منصوبے میں شامل نشہ نجات منصوبہ کا اثر آج ضلع کے 251 پنچایتوں میں دیکھنے کو ملا۔ آج اس یوم نشہ نجات پر ضلع کے سبھی 14 بلاکوں کے سبھی 251 پنچایتوں میں تقریباََ 8 لاکھ لوگوں نے اس مہم میں شرکت کی ۔ اور پوری دنیا میں بہار کو ایک مثالی ریاست کی شکل میں قائم کردیا ۔ طرح طرح کے سلوگن اپنے ہاتھوں میں لئے پورا ضلع مانو ایسا لگ رہا تھا جیسے لوگ آج کوئی تقریب منا رہے ہوں ۔ کیا بچے کیا نوجوان سبھی نے اس نشہ نجات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس مہم میں خاص رہی خواتین اور اس نشہ نجات کا کریڈٹ اگر کسی کو جاتا ہے تو وہ ہیں خواتین ۔ خواتین وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس اس نشہ سے ہونے والے مظالم کو اور درد کو بیان کرتی رہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نشہ کے خلاف اتنا بڑا قدم اٹھایا اور آج اس کا نتیجہ دیکھیئے بہار پوری دنیا میں اس نشہ نجات مہم کا رول ماڈل بن گیا۔ اس موقع پر شہر میں آج یوم نشہ نجات کے موقع پر بیداری مہم ، پر بھات پھیری ، ضلع اسکول سے اندرا گاندھی اسٹیڈیم تک نکالی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے پر بھات پھیری کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور خود بھی سبھی شرکاءکے ساتھ شامل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے سماج کو نشہ سے پاک کر نے کے لئے لگاتا ر اس قسم کے انعقاد کے توسط سے انتظامیہ کے ذریعہ کوشش جاری رکھنے کی بات کہی ۔ انہوں نے سماج کے سبھی لوگوں کو بیدار رہتے ہوئے نشہ سے پاک سماج کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون دینے کی اپیل کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر ، صدر ڈویزنل افسر ، صدر ڈویزنل پولس افسر ، آبکاری سپرٹنڈنٹ ، نوڈل افسر ، نشہ بندی ، ضلع تعلیمی افسر ، سمیت دیگر افسران مختلف اسکولوں کے طلبا اسکاو¿ٹ وغیرہ شامل تھے ۔