کھگڑیا ،یکم نومبر ( نمائندہ) مردآہن سردار بلبھ بھائی پٹیل کی 141 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یووا شکتی جن ادھیکار پارٹی اور یووا پریشد کے کارکنان نے منگل کو چھمسیا گاو¿ں پہنچ کر یووا شکتی کے ریاستی صدر ناگیندر سنگھ تیاگی کی قیادت میں متاثر خاندانوں کے درمیان چاپاکل تقسیم کیا ۔موقع پر موجود گاو¿ں کے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے یووا شکتی کے ریاستی صدر نے کہا کہ ایک طرف پورا ملک مرد آہن کو خراج عقیدت پیش کرنے میں قومی ایکتا دوڑ لگار ہا ہے اور ملک اس دن کو قومی ایکتا کی شکل میں منار ہا ہے۔ وہیں دوسری طرف جن ادھیکار پارٹی کے قومی سرپرست نیز یوا شکتی کے قومی صدر ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادو کے سپاہی اپنے لیڈر کے قبل اعلان شدہ پروگرام کے مطابق چھمسیا گاو¿ں میں آتش زدگی سے متاثر خاندان کے درمیان 12 چاپا کل تقسیم کر مردآہن کو اپنا خراج پیش کررہے ہیں ، وہیں انہوں نے کہا کہ اگر سردار بلبھ بھائی پٹیل نہیں ہوتے تو ہمارا ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے میں بٹ گیا ہوتا اور زمین پر جنت کہے جانے والے جموں کشمیر ہندوستان کا اٹو ٹ حصہ نہیں ہوتا۔ اسی قسم سے اگر پپو یادو نہیں ہوتے تو چھا تر یوا ، کسان مزدوروں کی آواز بلند کرنے والا بہار میں کوئی شخص آج نظر نہیں آتا ۔موقع پر انہوں نے ایم پی کو ملک کا سچا خدمتگاربتایا۔ وہیں جن ادھیکار یوا پریشد کے نائب صدر اشوتوش یادو نے کہا کہ آج کی تاریخ میں جب چاروں طرف انتشار خوف اوردہشت کا عالم ہے ۔ ایسی حالت میں ایم پی پپو یادو کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ جبکہ یووا شکتی کے یووا صدر چندن کمار سنگھ نے کہا کہ ایم پی خدمت اور تعاون میں کوئی سیاست نہیں کرتے ، ساتھ ہی انہون نے کہا کہ ایم پی پپو یادو اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کی گزار ش پر ہی ضلع انتظامیہ اور بہار سرکار متاثرہ خاندان کے ساتھ مثبت پہل کررہی ہے ۔ وہیں متاثر خاندانوں کو خطاب کرتے ہوئے یوا شکتی مانسی کے بلاک صدر ابھئے کمار گڈو اور جاپ بلاک صدر سنیل چورسیا نے کہا کہ ایم پی متاثر خاندانوں کے درمیان کھانا مہیا کرانے کے لئے پابند عہد ہیں ۔حال میں ضلع انتظامیہ اور حکومت بہار کی توجہ متاثرہ خاندان کے تئیں مثبت رخ ہے۔ جس دن انتظامیہ کی توجہ متاثر خاندان کے ساتھ ختم ہوجائے گا اسی دن سے جن ادھیکار پارٹی کے ذریعہ کھانا دستیاب کرانا شروع کردیا جائے گا۔ موقع پر چھمسیا واقع پولس پیکٹ کو مستقل کرنے کا مطالبہ بھی ضلع انتظامیہ اور بہار سرکار سے کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد ممبرسمیر سدا جاپ کے جنرل سکریٹری سنجے سنگھ ، ڈاکٹر عالم راہی ، یووا شکتی کے چوتھم بلاک صدر عبد المنان بادل ، ضلع جنرل سکریٹری نیلیش یادو ،منوج پاسوان ، دنیش سنگھ ، سکندر تانتی ،سدھانشو سنگھ ، چندر کانت یادو، انل سدا ، اوپندر سدا ، وکی کمار ، مہنت سدا ، نندن سدا، چندرشیکھرسدا وغیرہ موجود تھے ۔