چھپرہ میں راکھ ہوگئے درجنوں آشیانے ، دانے دانے کو محتاج ہیں لوگ

چھپرہ ،5 نومبر ( نمائند ہ ) سیتاب دیارا پنچایت کے راول ٹولہ میں سنیچر کی رات آتش زدگی سے قریب ایک درجن گھر جل کر خاک ہوگئے۔ گھروں میں رکھے لاکھوں روپے کے سامان جل گئے۔ آتش زدگی کے متاثر خاندانوں کی چھت چھن گئی ہے اور ان کے پاس جو کچھ بھی تھا وہ سب راکھ بن چکا ہے۔ رات کے قریب 10 بجے بھکاری ساہ کے گھر میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے ایک درجن گھر جل اٹھے ۔ آگ بجھانے میں گاو¿ں کے شتروگھن سنگھ جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پورا گاو¿ں سونے جارہا تھا کہ بھکاری ساہ کے گھر سے اٹھتے شعلوں کی لپٹیں دیکھ کر ایک نوجوان نے شور مچایا ۔ گاو¿ں کے لوگ دوڑ کر پہنچے تب تک لپٹیں پھیل چکی تھیں ۔ آگ کی خوفناک لپٹوں میں پڑوس کے مہندر ساہ ، للن چودھری ، جھولن چودھری ، رام چندر چودھری ، شیو چندر چودھری ، سریش چودھری ، راجو چودھری ، مکیش چودھری ، دھرمیندر چودھری کے گھر کو اپنے آغوش میں لے لیا۔ گاو¿ں کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور آگ بجھانے کی مشقت میں لگ گئے۔ جیسے تیسے لوگوں نے آگ پر تو قابو پالیا لیکن تب تک ان گھر وں کا سب کچھ جل کر راکھ ہوچکا تھا۔ آگ بجھانے کے دوران جھلسے شتروگھن سنگھ کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ آتش زدگی کے متاثرین خاندانوں کی مدد میں مکھیا نمائندہ سریندر سنگھ آگے آئے ۔ انہوں نے سبھی متاثر خاندانوں کو 500-500 نقد و چوڑا گڑ دیئے ۔ وہیں گاو¿ں کے سماجی کارکن شیام بہادر سنگھ نےبھی سبھی خاندان کو ایک ایک ترپال ، 10کیلو چاول و خواتین کے لئے ساڑی مہیا کرایا۔