سڈنی، 09 نومبر (یو این آئی ) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے آئندہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو خطرناک کھلاڑی قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ ان کی جارحیت کا احترام کریں گے ۔ ایشز سیریز 23 نومبر سے برسبین میں شروع ہونی ہے ۔براڈ نے کہا کہ وارنر فیلڈ پر بہت جارحانہ رہتے ہیں اور ٹیم کے لئے وہ خطرناک ثابت ہوں گے ۔ براڈ نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ وارنر جیسے کسی کھلاڑی کے خلاف آپ کو نئی گیند کے ساتھ کئی ورائٹی کی گیندوں کی کوشش کرنی ہو گی ۔ ایسی صورت میں ہی انھیں آ¶ٹ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ لیکن آپ کو دوسری حکمت عملی بھی تیار رکھنی ہو گی اور وارنر جیسے کھلاڑی کے لئے ، آپ کو دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے اس حکمت عملی کا استعمال پہلے کرنا ہوگا۔