کوئی طاقت پاکستان – سعودی عرب تعلقات میں خرابی پیدا نہیں کر سکتی سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا: سعودی سفیر نواف سعید المالکی

اسلام آباد11نومبر (آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔ پاکستان علما ءکونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی سے ملاقات کے موقع پر سفیر مملکت نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں ، دو قوموں، ایمان اور عقیدت پر مبنی ہیں اور کوئی بھی قوت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں خرابی پیدا نہیں کر سکتی۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کوئی بھی قوت خراب نہیں کرسکتی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روز و شب مستحکم ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔