کولکاتہ ٹسٹ: دوسرے دن کا میچ بھی بارش کی نذر

کولکتہ، 17 نومبر (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی پہلی اننگز میں 32.5 اوور میں پانچ وکٹ گنواکر 74رن ہی بناسکا تھا کہ بارش نے پھر سے میچ میں خلل ڈالا اور کھیل کو روکنا پڑا۔کل کے ناٹ آ¶ٹ بلے باز چتیشور پجارا فی الحال 47 رن بناکر کریز پر موجود ہیں اور کریز کی دوسر ی جانب ردھیمان ساہا 6 رن بناکر میدان پر ان کے ساتھ میدان پر ہیں۔ بارش کی وجہ سے ہی دوسرے دن لنچ کو بھی طے شدہ وقت سے پہلے ہی کرالیا گیا تھا۔ میچ کے دوسرے دن ہندستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 57 رن جوڑ ے جبکہ اس کا کھیل تین وکٹ پر 17 رن بناکر ختم ہوا تھا۔ صبح ہندستان نے اجنکیا رہانے (چار) اور اشون (چار) کے اہم وکٹ سستے میں گنوائے ۔ سری لنکا کے لئے یہ دونوں ہی وکٹ تیز گیند باز دسن شناکا نے لئے ۔ میچ کے پہلے ہی دن بغیر کوئی رن دیئے ہندستان کے تین اہم بلے بازوں کو آ¶ٹ کرنے والے سرنگا لکمل نے دوسرے دن بھی اپنی جارحانہ گیند بازی کو جاری رکھا اور کل کے چھ میڈن اوورں کی طرح آج بھی تین میڈن اوور ڈالے اور اپنے کل 11 اوور کی گیند بازی میں پانچ رن ہی دیئے ۔دوسری جانب ہندستانی بلے بازوں کی صورتحال دوسرے دن بھی سدھر نہیں سکی اور کل کے ناٹ آ¶ٹ بلے باز رہانے 21 گیندوں میں ایک چوکا لگاکر چار رن ہی بناسکے ۔ شناکا کی گیند پر وکٹ کیپر ڈکویلا نے پھر رہانے کا کیچ لیتے ہوئے پویلین بھیجا اور دن کا پہلا وکٹ نکالا۔ جبکہ ہند ستا ن نے 30رن پر اپنا چوتھا وکٹ گنوایا۔ رہا نے کے بعد آف اسپنر روی چندر اشو ن گلی میں تعینات دمتھ کرونارتنے کو کیچ د ے دبیٹھے ۔ انہوں نے 29 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چار رن جوڑے ۔ اشون چوکا لگانے کے بعد اپنی باقی 26 گیند وں پر کوئی رن نہیں بناسکے اور لاہیرو گماگے کی گیند پر اپنی انگلی میں چوٹ لگابیٹھے ۔