کچھ لوگ دھونی سے حسد کرتے ہیں :روی شاستری

نئی دہلی، ۰۱ نومبر (یواین آئی) ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری نے سابق کپتان اور وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان سے حسدکرتے ہیں لیکن وہ ایک شاندار ٹیم کھلاڑی ہیں۔ ۵۳ سال کی عمر پار کرچکے دھونی نے راجکوٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ۰۲ بین الاقوامی میچ میں ۷۳ گیندوں پر ۹۴ رن کی اننگز کھیلی تھی ۔ ہندوستان کو اس میچ میں ۰۴ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس کے بعد دھونی نکتہ چینی کرنے والوں کے نشانے پر آگئے تھے ۔ دھونی کی اس اننگز پر کچھ سابق کرکٹروں نے بھی تنقید کی تھی۔ شاستری نے ایک روزنامہ میں کہا کہ ” ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ان کے آس پاس ان سے حسد کرنے والے کئی ایسے لوگ ہیں جو دھونی کے کیریئر کے ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ان کے جیسا شاندار کھلاڑی اپنا مستقبل خود طے کرتے ہیں”۔ سابق تیزگیندباز اجیت اگرکر اور سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ۰۲ سیریز میں دھونی کے اسٹرائیک ریٹ کی کافی تنقید کی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے اور دھونی کا متبادل تلاش کرنا چاہیے ۔ کوچ نے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں جن پر نکتہ چینی کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ایسے کھلاڑی کی تنقید سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے دل میں دھونی کی کیا جگہ ہے ۔ وہ ایک شاندار وکٹ کیپر اور بہترین کھلاڑی ہیں”۔ شاستری سے پہلے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے دھونی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر طریقے سے ٹیم میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ وراٹ نے کہا تھا کہ “سب سے پہلے تو میں یہ نہیں سمجھ پا رہا ہوں کہ لوگ دھونی پر تنقید کیوں کررہے ہیں؟ اگر میں تین بار فیل ہو جا¶ں گا، تو فی الحال مجھ پر کوئی انگل¸ نہیں اٹھائے گا کیونکہ میری عمر ابھی ۵۳ سے زیادہ نہیں ہوئی ہے ۔ دھونی مکمل طور پر فٹ ہیں اور تمام طرح کے فٹنس ٹیسٹ کو پاس کر رہے ہیں۔ وہ ہر طرح سے ٹیم میں اپنا تعاون دے رہے ہیں ۔