واشنگٹ نومبر(پی ایس آئی)دعویٰ: القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن وائٹ ہاو¿س گئے تھے اور ان کی ہلیری کلنٹن کے سا تھ تصاویر موجود ہیں۔گذشتہ روز روسی وزار تِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘یاد کرو وہ زبر د ست، سر کو چکرا دینے والی تصا ویر جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہاو¿س میں اسامہ بن لادن کی کس طرح میزبانی کی گئی تھی۔’ان کا اشارہ اس تصویر کی جانب تھا جو روسی ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے۔ لیکن یہ تصویر جعلی ہے۔ اصل تصویر 2004 میں اس وقت لی گئی تھی جب ہلیری کلنٹن ایک تقریب میں انڈین موسیقار سبھاشیش مکھر جی سے ملی تھیں۔تب جارج ڈبلیو بش امر یکی صدر تھے اور ہلیری کلنٹن سینیٹر تھیں۔یہ ثابت کرنا تو ناممکن ہے کہ ہلیری کلنٹن کی کبھی اسامہ بن لادن سے ملاقات نہیں ہوئی۔ لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ ملے بھی ہوں تو انھوں نے اکٹھے تصاویر نہیں کھنچوا ئیں۔کیا اسامہ بن لادن کبھی امریکہ گئے تھے؟اسامہ کی اہلیہ نجوی غانم بن لادن اور بیٹے عمر بن لادن کی کتاب Growing Up Laden binکے مطابق اسامہ 1979 میں دو ہفتوں کے لیے امریکہ گئے تھے جہاں انھو ں نے اپنے روحانی استاد عبداللہ عزام سے ملاقات کی تھی، جنھیں بابائے بین الاقوامی جہاد کہا جاتا ہے۔ اس دوران اسامہ نے ریاست انڈیانا اور لاس اینجلس کا سفر کیا تھا تاہم اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ وہ کبھی وائٹ ہاو¿س گئے ہوں۔