گوپال گنج میں ٹائلس کاروباری کا گولی مار کر قتل ، انڈیکا کار سے ملی لاش

 

گوپال گنج، 30 نومبر ( نمائند ) شہر کے یادو پور روڈ میں واقع تیروپتی ٹائلس کے مالک اور مشہور کاروباری کی بدھ کو دیر شب چل رہی پارٹی کے دوران گولی مار کر قتل کردیاگیا ۔جمعرات کی صبح ٹاو¿ن تھانہ پولس نے ان کی لاش پولس لائن کے پیچھے شہر کے کالی استھان روڈ سے برآمد کیا ہے ۔ لاش ملنے کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لاش کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا ہے۔ وہیں لاش کو پولس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ بتادیں کہ ٹاو¿ن تھانہ علاقہ کے مالویہ نگر وارڈ نمبر 4 کے باشندہ سنٹرل بینک کے سابق برانچ منیجر سداما پرساد کے 35 سالہ بیٹا روی پرکاش عرف شیبو رات میں کچھ دوستوں کے ساتھ بنجاری چوک کے نزدیک شراب کی پارٹی کررہے تھے۔ اسی دوران کچھ دوستوں سے ہاٹ ٹاک ہوگیا اور انہوں نے گولی چلا دی ۔ گولی لگنے کے بعد انہیں ہرسن ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ۔ جہاں ان کی موت ہوگئی۔ موت کے بعد قاتلوں نے ان کی لاش انڈیکا کار میں رکھ دیااور فرار ہوگئے ۔ گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔ وہیں ان کا پرس ، موبائل سبھی چیزیں کار میں ویسے ہی پائی گئی ہے۔ جہاں سے صبح ان کی لاش پولس نے برآمد کرلیا۔ واقعہ کے بعد پولس نے پارٹی کرنے والے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہے۔