ہندوستانی سرزمین پرشیوکپورنے جیتا اپنا پہلا ایشین ٹور خطاب

نئی دہلی، 5 نومبر (یو این آئی) شیو کپور نے چار لاکھ ڈالر کے ساتویں پیناسونک اوپن گولف ٹورنامنٹ میں ہندوستانی گولف کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے اتوار کو یہاں دہلی گولف کلب میں خطاب جیت لیا جو ہندوستانی سرزمین پر ان کا پہلا ایشین ٹور خطاب ہے ۔ شیو نے سنیچر کو تیسرے را¶نڈ میں 18ویں اور آخری ہول پر پچیس فٹ کی دوری سے ایگل کھیل کر مشترکہ برتری حاصل کی تھی اور اس مظاہرے کو انہوں نے اتوار کو آخری را¶نڈ میں بھی جاری رکھتے ہوئے تین شاٹ کے فرق سے اپنے گھریلو دہلی گولف کلب میں اپنا پہلا خطاب جیت لیا۔ لمبے وقفے کے بعد کورس پر واپسی کرتے ہوئے شیو کپور نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے کہا تھا کہ ان کی تیاری بہت زیادہ نہیں ہے ۔ لیکن وہ اپنے کھیل کو لطف اندوز طریقے سے انجام دیں گے ۔ اور اس بات کو انہوں نے خطاب جیت کر ثابت کردیا۔ شیو نے آخری را¶نڈ میں چار انڈر اڑسٹھ کا کارڈ کھیلا اور سترہ انڈر دو سو اکہتر کے اسکور کے ساتھ پیناسونک اوپن کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ کی سات سال کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے کہ کسی ہندوستانی نے یہ خطاب جیتا ہے ۔ یہ لگاتار چوتھا موقع ہے جب ہندوستانی گولف کھلاڑی نے یہ خطاب جیتا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے دبدبہ کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سرفہرست دس کھلاڑیوں میں سے نو ہندوستان کے تھے اور ایک امریکہ کا تھا۔ پیناسونک اوپن میں اس سے قبل انل بان لاہری ، دگ وجے سنگھ، ایس ایس پی چورسیا، چراغ کمار اور مکیش کمار نے خطاب جیتے تھے ۔ شیو تیسرے را¶نڈ کے بعد امریکہ کے پول پیٹرسن کے ساتھ مشترکہ برتری پر تھے ۔ لیکن آخری را¶نڈ میں شیو نے 68 اور پیٹرسن نے 71 کا کارڈ کھیلا۔ شیو کا چار را¶نڈ کا اسکور 65۔ 69، 69 اور 68 رہا اور جبکہ پیٹرسن نے 69، 64، 70 اور 71 کا اسکور کیا۔ شیو کے بعد سات کھلاڑی چودہ انڈر 274 کے اسکور کے ساتھ مشترکہ دوسرے مقام پر رہے ۔ ان میں پیٹرسن بھی شامل ہیں۔