ٹوکیو6نومبر(آئی این ایس انڈیا)امریکا اور جاپان نے مل کر شمالی کوریا پر دباو¿ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک مل کر تمام ذرائع و امکانات استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پر دباو¿ کو انتہائی حد تک لے جائیں گے۔ ان کے بقول یہ وقت شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کا نہیں ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ حکمت عملی سے متعلق امریکی صبر کا پیمانے لبریز ہو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ پانچ ایشیائی ممالک کے بارہ روزہ دورے پر ہیں۔ جاپان ان کی پہلی منزل ہے۔