ےوپی مےں ڈےزاسٹر رےلےف فورس جلد تشکےل دی جائے

نئی دہلی ۔۶نومبر (پریس ریلیز)جمعیة علماءہند کے اےک وفد نے رائے برےلی کے او نچاہار مےں ہونے والے اےن ٹی پی سی حادثے کا جائزہ لےنے کے لےے متاثرہ علاقہ کا دورہ کےا اور اس حادثہ مےں جا ں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزےت اور قلق کا اظہار کےا۔ واضح ہو کہ ےکم نومبر کو اےن ٹی پی سی حادثہ مےں ۴۳افراد کی دردناک موت ہوگئی تھی اورمتعدد زخمی ہو ئے تھے ۔مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہندکی قےادت مےں وفدنے اےن ٹی پی سی کے سےنئر مےنےجر اے اےن سنگھ سے ملاقات کی اور حالات کی جانکاری کے بعد مرنے والوں کے لواحقےن کی امداد کے سلسلہ میں سوالات پوچھے ، اے اےن سنگھ نے بتاےا کہ حکومت نے مہلوکین کودو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس پچاس ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس کے علاوہ اےن ٹی پی سی نے ہلاک شدگان کو بیس لاکھ اور زخمیوں کو دس لاکھ بطور معاوضہ روپے دینا شروع کر دیا ہے ،مزید علاج ومعالجہ اور لاشوں کو گھر تک پہنچا نے کی ذمہ داری بھی اےن ٹی پی سی انتظامےہ کے ذمہ ہے۔وفد نے جہاں معاوضہ کے سلسلے مےں اطمےنان ظاہر کےا و ہےں اس بات پر زوردےا کہ اتر پر دےش جےسی بڑی ر ےا ست مےں جامع ڈےزاسٹر ر ےلےف فورس تشکےل دی جا ئے تاکہ اےسے وقت مےں منظم طرےقے سے فوری بچاﺅ کا عمل شروع ہو سکے ۔ملاقات کے بعد مولانا حکےم الدےن قاسمی نے بذریعہ ٹیلیفون رائے برےلی شہر ڈی اےم اور اےس پی سے بھی بات چےت کی اور اس حادثہ کی مکمل انکوائری پر زور دےا۔وفد کے ہمراہ پر تاپگڑھ سے مفتی جمیل الرحمن قاسمی،مولانا فارو ق قاسمی، مو لا نا سید سفیان فیصل ندوی اور مولانا وصی الد ین یاسر ندوی، حافظ ذیشان وغےرہ بھی رہے ۔