ےو م اردو کے موقع پربےدر مےں مختلف تنظےموں کے ذمہ داران نے اُردو کے تحفظ اور فروغ کاحلف اٹھاےا

بےدر۔9نومبر (ےو اےن اےن)اردو کے ممتاز شاعر علامہ سرمحمداقبال کے ےوم پےدائش 9نومبر کے موقع پر ےاران ادب، انجمن نوائے احباب ،القادری سوسائٹی ، فاطمہ اےجوکےشن سوسائٹی اور دےگر تنظےموں کے ذمہ داران نے اپنے اپنے ہاں اردو کی ترقی وتروےج اور اس کی بقا ،اردو تدرےس، سائنسی تدرےس اور اور اخبارورسائل کی خرےداری سے متعلق عہدکےاکہ وہ اس کے تحفظ کےلئے دامے ، درمے ، قدمے ، سخنے کا م کرتے رہےں گے ۔ مرکزی پروگرام دفتر ےاران ادب موقوعہ مسےح الدےن احمد قرےشےہ الماس مےمورےل ہال، تعلےم صدےق شاہ بےدر پر منعقد ہوا۔ بزرگ شاعر امےرالدےن امےرسرپرست بزمِ غزالاں بےدر، سےد لطےف خلش صدر انجمن نوائے احباب ، عبدالصمدمظہر، محمداےوب علی ماسٹرنےڈس، محمدحبےب الدےن ، محمد تنو ےر پرو پرائٹر سہارا پرنٹرس اور ممتاز صحافی محمدعبدالصمد منجووالا کو محمدےوسف رحےم بےدری سکرےڑی ےاران ادب بےدر نے حلف دلاےا اور خود بھی اردو کے تئےں سرگرم رہنے کاعہدکےا۔ بعدازاں ’ےوم ِ اردو‘ کی خوشی مےں تما م شرکاءاور آس پاس کے افراد مےں شےرےنی تقسےم کی گئی۔ عمران خان،اور ڈاکٹر مسعود مجاہد بھی شرےک رہے۔