سری کانت کو شکست دے کر پرنے بنے قومی چمپئن

ناگپور،8 نومبر (یواین آئی) دوسری سیڈ یافتہ ایچ ایس پرنے نے اس سال چار سپر سیریز خطاب جیتنے والے ٹاپ سیڈ کدامبی سری کانت کو آج ۷۔۱۲، ۱۲۔۶۱، ۵۱۔۱۲ سے شکست دے کر ۲۸ویں سینئر قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ پرنے نے ۰۵ منٹ تک چلے دلچسپ مقابلے میں سری کانت کو اس سال کا پانچواں خطاب جیتنے سے روک دیا۔ پرنے نے دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی کے خلاف شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلا گیم جیت لیا۔ سری کانت نے واپسی کرتے ہوئے دوسرا گیم جیتا۔ فیصلہ کن سیٹ میں پرنے نے مسلسل آٹھ پوائنٹ حاصل کرکے ۱۔۹ کی سبقت حاصل کی اور سری کانت کوواپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ پرنے نے اپنی سبقت کو مضبوط کرتے ہوئے ۳۔۳۱، ۴۔۶۱ اور ۶۔۰۲ سے پہنچ کر فیصلہ سیٹ ۷۔۱۲ پر ختم کیا اور قومی چیمپئن بن گئے ۔ سری کانت نے ۷۱۰۲ میں آسٹریلین ،انڈونیشیا ، ڈنمارک اور فرنچ اوپن کے خطاب جیتے تھے جس کی بدولت وہ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے لیکن وہ ان خطابوں کے ساتھ اس سال قومی چیمپئن کا خطاب حاصل نہیں کرسکے ۔ خواتین کے ڈبلز کاخطاب ٹاپ سیڈ این سکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے سیوگیا گھورپڑو اور پراجکتا ساونت کی جوڑی کو ۷۲ منٹ میں ۴۱۔۱۲، ۴۱۔۱۲ سے ہراکر جیتا۔ مکسڈ ڈبلز کا خطاب دوسری سیڈ ساتوک سائی راج ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے ٹاپ سیڈ پرنب چوپڑا اور این سکی ریڈی کی جوڑی کو ۶۵ منٹ کے مقابلے میں ۷۱۔۱۲، ۲۲۔۰۲، ۹۔۱۲ سے ہراکر جیتا۔ مردوں کے ڈبلز کا خطاب دوسری سیڈ منواتری اور بی سمت ریڈی کی جوڑی نے ٹاپ سیڈ ساتوک سائی راج ریڈی اور چراغ شیٹی کو ایک گھنٹے چھ منٹ تک چلے مقابلے میں ۳۲۔۵۲، ۰۲۔۲۲، ۱۲۔۵۱ سے ہراکر جیتا۔