بلیا/بیگوسرائے ، 12 نومبر (بی کے گلشن ) بلیا تھانہ علاقہ کے سعدی پور دیارا گاو¿ں میں پورب ٹولہ میں گزشتہ شام 8 بجے باندھ پر سے 8 بجلی کا پول لے جارہا ٹریکٹر گڈھے میں پلٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریکٹر پر کل 8 بجلی کا پول لوڈ تھا۔ جسے بشن پور گاو¿ں کی طرف لے جانا تھا، مگر رات میں پول لے جارہے ٹریکٹر کا توازن کھوجانے کی وجہ کر ٹریکٹر روڈ کے بغل میں قریب 10 فٹ گہرے گڈھے میں جا پلٹا۔ حالانکہ ڈرائیور و مزدور کو چوٹیں آئی ہیں ۔ جس کا علاج چل رہا ہے۔ ٹریکٹر پر سوار سبھی کی جانیں محفوظ بچ گئی تھیں۔