امارات اور مصر کا لبنانی بحران اور سعودیہ پر حملوں پر تبادلہ خیال

دبئی،۴۱نومبر(پی ایس آئی)متحدہ عرب امارا ت کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈ ر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ابو ظہبی میں ملاقات کی۔ دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں لبنان کے تازہ بحران اور ایرانی حما یت یافتہ یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملوں پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سامح شکری اور الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عرب ممالک کی تازہ صورت حال بالخصوص یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملوں اور بحرین کی تیل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی سازش پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان بھی موجود تھے۔ دونو ں رہ نماو¿ں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متفقہ کوششیں جاری رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دو طرفہ تعاو ن بڑ ھانے سے اتفاق کیا۔ اس موقع پر مصری وز یرخارجہ سامح شکری نے کہا کہ عر ب ممالک کو اپنے اند رونی معاملات میں دخل اندازی کی سازشوں کو پوری قو ت سے روکنا ہوگا۔مصری وزار ت خا رجہ کے ترجمان احمد ابو زید کے مطابق وزیرخارجہ سامح شکر اور اماراتی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مصر عرب مما لک کی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے مشترکہ عر ب لائحہ عمل مرتب کرنے کا حامی ہے اوردوسرے عرب ممالک کے ساتھ مل کر داخلی بحرانوں کے حل کے لیے کوششیں جاری ر کھے گا ۔ دونوں رہ نماو¿ ں کے درمیان بات چیت میں یمن، لیبیا، شام اور عراق کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔