زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر جلد از جلد: ایرانی صدر

تہران 14نومبر (آئی این ایس انڈیا) ایرا نی صدر حسن روحانی نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان کی تعمیر نو کے عمل میں تیز رفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کم سے کم وقت میں ایسا کرے گی اور اس سلسلے میں مالی معاونت سمیت متاثرین کو قر ضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔ صدر روحانی نے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرنے والے غیر ملکی رہنما و¿ں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ایران میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے ریکٹر اسکیل پر 7.3 شد ت کے زلزلے کے نتیجے میں ساڑھے چار سو افراد ہلاک اور سات ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ایرا ن میں آج یوم سوگ بھی منایا جا رہا ہے۔ اسی زلزلے کے سبب عراق میں بھی آٹھ افراد ہلاک اور سینکڑ وں زخمی ہوئے۔