نمبر -1کی پوزیشن برقرار رکھنا ہمارا ہدف :رہانے

کولکتہ، 14 نومبر (یو این آئی ) ہندستانی نائب کپتان اجنکیا رہانے کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا نومبر 16 سے شروع ہونے والے ٹسٹ سریز میں سری لنکا کو ہلکے میں نہیں لے گی ۔ 16 نومبر سے شروع ہونے والی سیریز میں اس کا ہدف نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھنا ہو گا ۔ اس سال ہندستان نے جب سری لنکا کا دورہ کیا تھا تو اس نے دورے میں کھیلے گئے تمام نو میچ جیتے تھے اور ہندستان کے پاس سری لنکا کے خلاف مسلسل 10 میچ جیتنے کا بہترین موقع ہے ۔ ایڈن گارڈنز میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جا نا ہے ۔ ورلڈ نمبر ایک ٹیم، ہندستان ایک شاندار فارم میں ہے اور ایڈن گارڈن میں ٹیم کے مشق سیشن کے بعد، پریس کانفرنس میں رہانے نے کہاکہ ہر سیریز پچھلے سیریز سے مختلف ہو تی ہے ۔ سری لنکا میں جیتنے والی سیریز کا کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ ایک مختلف سیریز ہے ۔ہم مخالف ٹیم کو ہلکے میں لینے کی غلطی نہیں کریں گے ۔ نائب کپتان نے کہاکہ فی الحال ہمارا دھیان اس وقت پہلے میچ پرہے ۔ہم ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ہماری توجہ ٹیسٹ میچ میں ہمارے نمبر ایک درجہ بندی کو برقرار رکھنے کے لئے ہے اور اس کے لئے ہمیں اپنی فارم کو اپنے گھر میں جاری رکھنا ہوگا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہر سیریز ہمارے لئے اہم ہے ۔ رہانے سے قبل ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا نے بھی کل کہا تھا کہ ٹیم کا مقصد پہلا ٹیسٹ جیتنے کا ہے ، جو انہیں سیریز کے دوسرے حصے کے لئے تحریک دے گا۔ اس سال جولائی میں سری لنکا کی سیریز کے بعد ہندستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک محدود اوور سیریز کھیلی ہے ۔تین ٹیسٹ کھیلنے کے بعد، سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کے بعد، ہندستان کو دسمبر کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے طویل دورے پر جانا ہوگا، جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں میں حصہ لے گا ۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر رہانے نے کہاکہ ہم وہاں پہنچے پر جنوبی افریقہ کے دورے کے بارے میں سوچیں گے ۔فی الحال اس سلسلے میں ہماری توجہ اچھی کارکردگی پر ہے ۔یہ سریز مختلف ہے اور جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل طور پر مختلف ہوگا۔ ہندستانی نائب کپتان نے یہ بھی کہا کہ سری لنکن ٹیم بھی اس سیریز کے لئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے گی ۔ یہ ان کے لئے ایک اہم سریز بھی ہے ۔سری لنکا ایک اچھی ٹیم ہے اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔لیکن مخالف کی حکمت عملی کے بارے میں سوچنے کی بجائے ہمیں صرف اپنے کھیل پر توجہ دینا ہے ۔ رہانے نے کھیل کے طویل اور مختصر شکل میں کھلاڑیوں کی اہلیت کے متعلق سوال کے بارے میں کہا کہ تمام کھلاڑی پیشہ ور ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ کس طرح کی شکل میں خود کو ڈھالنا ہے ۔ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور اس میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔یہ ضروری ہے کہ فارم حاصل کرنے کے لئے پہلا ٹیسٹ بہت اہم ہوگا۔ بیٹنگ کے بارے میں رہانے نے کہا کہ میں ٹھیک بیٹنگ کر رہا ہوں۔میں نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں چار نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ اگرچہ دو رنجی میچوں میں اڑیسہ اور بڑودہ کے خلاف، میں نے صرف 49 اور 45 ہی رن بنائے لیکن یہ میرے لئے کوئی باعث تشویش نہیں ہے ۔میرے لئے یہ ضروری تھا کہ میں زیادہ گیندوں کو کھیلوں اور ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی مشق کو برقرار رکھوں ۔ ویسے ، چار مسلسل نصف سنچریاں بنانا بھی اہم ہے ۔