بےدر کی طالبہ حسنہ انعامدار نے شارجہ کے گنیش ورلڈ رےکارڈ مےںحصہ لےا

بےدر۔15نومبر (ےو اےن اےن)UAE مےں واقعہ شارجہ اسکول کے 4,882طلبہ نے اپنانام گےنس بک آف ورلڈ رےکارڈ مےں بروزمنگل درج کرواےا۔تفصےلات کے بموجب UAEکے قومی جھنڈے کو بناتے ہوئے انڈےا انٹرنےشنل اسکو ل شارجہ جو PACEاےجوکےشن گروپ کے تحت چلتاہے ، نے ےوم اطفال کے موقع پر اےک بڑی سی انسانی کشتی بنائی ۔اسکول انتظامےہ نے بتاےاکہ ہندوستان کے پہلے وزےر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے ےوم پےدائش پر ےوم اطفال ےعنی 14نومبر کومناےاجاتاہے۔ جنہےں بچوں سے بے حد پےا راو ر لگاو¿ تھا۔ ڈاکٹر منجورےجی پرنسپل نے صحافےوں کو بتا ےاکہ گےنس بک آف ورلڈ رےکارڈ مےں اس اسکول کے طلبہ کی شرکت خود طلبہ کے لئے اےک اہم ہدف کو پوراکرناہے۔ طلبہ کی زندگی کاےہ وہ تجر بہ ہے جو عمر بھر ےادرہے گا۔ انھوں نے مزےد بتاےاکہ اسکول انتظامےہ نے طئے کےاکہ ےوا ے ای کے قو می دن اور ےوم اطفال دونوں کو اےک ساتھ منا ےا جا ئے ۔ اسکول ذرائع کے بموجب گےنس بک ورلڈ رےکارڈ کے Adjudicatorجناب احمد گبر نے اعلان کےاکہ انسانی کشتی کی تصوےر 4882 طلبہ نے بنائی ہے۔ ےہ اےک ورلڈ رےکارڈ ہے۔ اس اہم موقع پر حصہ لےنے والے اول تا ہشتم جما عت کے تمام طلبہ کو گےنس ورلڈ رےکار ڈ کی جانب سے شرکت کی سند دےنے کی بات بھی بتائی گئی۔ اس ورلڈ رےکارڈ مےں بےدر کے انجےنئر عبدالمتےن انعامدار کی ششم جماعت کی دختر حسنہ متےن انعا مدا ر بھی شامل رہےں۔حسنہ کے لئے بھی ےہ اےک انتہا ئی اہم اور تارےخی موقع رہا۔ حسنہ کے دادا عبدا لحفےظ انعامدار اور دادی جان کے علاوہ پھوپھا پھو پھےاں اورچاچی اور چچا عبدالمبےن انعامدار نے مبارکباد پےش کی ہے۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حسنہ کی زندگی کو دنےوی اور اُخروی رےکارڈوں سے مالامال کردے۔ آمےن