چاچانہرواورمولاناآزادملک کے عظیم قائدین

حیدرآباد:16نومبر(پریس نوٹ ) گائیڈنس ہائی اسکول ملک پیٹ میں یوم اطفال پروگرام بصدارت ڈاکٹرمختاراحمدفردین صدرآل انڈین اردوماس اینڈ پیس سوساٹی منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرسیدفیض احمدکرسپانڈنٹ نے یوم اطفال پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج چاچا نہروکی یوم پیدائش پریواطفال منایا جارہا ہے۔ گائیڈنس ہائی اسکول ہمیشہ سے قومی شخصیات کی پیدائش پربچوں میں نمونہ کے طورپر آزادکے مجا ہد ین کے دن کوبڑے ہی جوش وخروش سے منا تے ہوئے چلے آرہے ہےں۔ تاکہ بچوں میں بھی وہ صفات پیداہوں۔ آج یوم اطفال کے ساتھ سا تھ یوم تعلیم مشترکہ طورپرمنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج 10 سال سے ایس ایس سی کے 100فیصد نتائج ہے۔ دیانت ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے اس اسکول میں غریب طلباءمفت میں تعلیم حاصل کررہے ہےں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کے ہنرکی صلاحیتوں کوبھی اجاگرکیاجارہا ہے۔ ڈاکٹرمختاراحمدفردین نے ڈاکٹرفیض کرسپانڈنٹ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آج14 نومبر ہےاورہندوستا ن بھرمیں آج کا دن ”یوم اطفال“ کے طورپرمنایا جاتا ہے ۔ آج ہندوستان کے پہلے وزیراعظم اور جدید ہندوستا ن کے معمارپنڈت جواہرلعل نہروکایوم پیدائش ہے۔ جواہرلعل نہروکوبچوں سے بے پناہ پیارتھا۔ انہوںنے اپنے یوم پیدائش کو”بچو ںکے دن“ کے طورپرمنانے کااعلان کیا اوریو ںان کے دورسے ہی سال14 نومبر بطور”یوم اطفال“ ملک بھرمیں منایا جاتا ہے۔ بچے انہیں پیار سے چاچا نہروکہتے ہےں۔ ڈاکٹرمختاراحمدفرد ین صدارت خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ یوم اطفال منانے کامقصدبچوں میں تعلیم ‘صحت ‘تفریح اورذہنی تربیت کے حوالے سے شعوراجا گرکرنا ہے۔ تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں۔ اورآج ہم بچوںکی خوشی کودوبالاکرنے کے لئے یہاں آئے ہےں۔ بینک آف بروڈہ نے بچوں کے لئے اسمار ٹ اے ٹی ایم تیارکیاہے۔ جس کے بار ے میں مسزسنہابتائے گئی۔ڈاکٹرحبیب امام قادری صحافی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چا چانہرو کو بچوں سے سچی محبت تھی۔ اسی لئے بچے بھی چا چا نہرو سے محبت کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ نو مبر میں 5 نومبر سرسیداحمدڈے ‘ 9نو مبرکوعلامہ اقبا ل ‘11 نومبر کو مولاناآزاد14 نو مبر کو چاچا نہرواور18 نومبر کو ہندوستان کی بیٹی اندراگاندھی یوم پیدائش ہے۔ یہ عظیم مفکرین وقائدین کوملک سے سچی محبت ولگن تھی ان قائد ین نے ملک کے لئے محبت سی قربانیاں پیش کی نسل نو کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان قائدین کوا پناآئیڈیل تصورکرتے ہوئے ان کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکرقوم وملت کوآگے بڑھائیں۔ بینکر مسزسنہانے بچوں کویوم اطفال کی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ بینک آف باروڈہ نے بچوںکی خوشی اورفلاح وبہبود کے خاطریوم اطفال کے موقع پراسمارٹ اے ٹی ایم کارڈ برآمدکیا ہے جس سے بچوں کواسکالرشپس کے لئے آسانی ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع کافائدہ اٹھائیں۔ اور بالخصوص گائنڈنس اسکول کے طلباءکے لئے چنچل گوڑہ بینک میں ہم آسانیاںفراہم کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پرطلباءمیں کھاتے کھلو لنے کےلئے اپیلیکیشن فارمس بھی تقسیم کئے۔اور ا سکو ل کی جانب سے طلباءوطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ قبل اس کے پروگرام کاآغا ز قراءت کلام پاک سے ہوا ۔ جس کاار دو‘انگر یز ی میں ترجمہ بھی کیا گیا۔ طلباءنے اردو‘ہندی‘ انگریزی اورتلگوز با ن میں ان قائدین پرتقر یر یں کی اورعلامہ اقبال کے ترانے بھی پیش کئے گئے۔ پروگرام کی کارروائی اسکولی طلباءنے انجا م د ی۔