سوہاعلی خان لکھاری بن گئیں ،کتاب جلد شائع ہو گی

ممبئی،۷۱نومبر(پی ایس آئی)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان لکھاری بن گئی ہیں ان کی کتاب جلد شائع کی جائے گی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطا بق اداکارہ سوہا علی خان کی کتاب کا نام ”دی پیرلز آف بینگ موڈیریٹلی فیمس“ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا لوگوں کو میرے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں ہیں کہ میں کس طرح کی انسان ہوں، میری تربیت کیسے کی گئی۔انہوں نے کہا میں ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں جہاں ہر کوئی سپرسٹار ہے۔