جرائم پیشہ عناصر نے گواہ کو ماری گولی

پٹنہ ،29نومبر (پریس ریلیز)۔ پولیس انتظامیہ کے تمام دعووں کو چیلنج کر تے ہوئے جرائم پیشہ عناصر نے آج ایک مرتبہ پھر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کو گولی مار دی اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سلطان گنج تھانہ کے نزدیک گلبی گھاٹ کے پاس اجے ورمانامی شخص اپنی گاڑی میں ڈرائیور پنکج اور ایک ساتھی راکیش کے ہمراہ سول کورٹ گواہی کے سلسلہ میں جارہے تھے ۔ ان کی گاڑی ابھی رہائش گاہ سے تھوڑی دور ہی گئی تھی کہ چوراہا کے نزدیک تین سے چار کی تعداد میں موجود جرائم پیشہ عناصر نے اجے ورما پر تابڑتوڑ گولی چلانی شروع کردی جس میں سے ایک گولی اجے ورما کی گردن میں لگی۔ ان کے ساتھی اجے ورماکو سنبھالنے لگے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر موقعہ واردات سے کچھ دوری پر لگی اپنی موٹرسائیکل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اجے ورما کو زخمی حالت میں پہلے پی ایم سی ایچ لے جایاگیا بعد میں انہیں آکسیجن ٹراما اینڈ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اجے ورما کو خطرے سے بتاہر بتایا ہے جبکہ اجے ورما کی کاﺅنسلر بھابھی سیما ورما نے اس واقعہ کو اجے ورما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بتایا ہے اور کہاہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں کمہرار حلقہ سے امیدوار بھی تھے اسی سیاسی دشمنی کی وجہ کر ان پر حملہ کیا گیا۔ وہیں پٹنہ سیٹی ڈی ایس پی ہری موہن شکلا نے ہمارے نمائندہ کو بتایاکہ کورٹ جانے کے دوران ان کو گولی ماری گئی ہے۔ جانچ کی جارہی ہے ۔