نئی دہلی، 07 نومبر ( یو این آئی ) ایشین کپ خطاب جیتنے والی خاتون ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں 13 سالوں کے طویل وقفے کے بعد خطاب جیتنے پر پیر کو وطن واپسی پر شاندار استقبال دیا گیا ۔ ایشیا کپ فاتح کے لئے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پرسینکڑوں شائقین موجود تھے ، جب ہندستانی خواتین کی ہاکی ٹیم گزشتہ رات دیر رات گھر واپس آئی تھی۔کھلاڑیوں کو پھولوں سے لاد دیا گیا اور پرستار وں نے کھلاڑیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ ایرپورٹ کے باہر بڑے تعداد میں میڈیا اور پرستار موجود تھے ۔ ٹیم کے ٹرافی کے ساتھ ایرپورٹ کے باہر آنے پر کمر و ں کی فلیش چمکنا شروع ہوگئی۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کھلاڑی اپنے اس والہانہ استقبال سے کافی متاثر نظر آئے ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ٹیم کی سرکردہ گول کیپر سویتا نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے اس شاندار استقبال سے بہت مسرور ہیں ۔ اس موقع پر ایشیا کپ جیتنے اور عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کو کافی فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے ٹیم کی کپتان رانی نے کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے خطاب حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اعلی معیاری ٹورنا منٹ تھا اور ٹورنامنٹ کے مکمل وقفہ کے دوران ہم نے اپنے کھیل کے معیار کو گرنے نہیں دیا۔یہ جیت ہماری پورے سال کی محنت اور ہمارے کوچنگ عملے کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اس موقع پر ٹیم کے کوچ ہریندرسنگھ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ مہینے ٹیم کے چیف کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کھیلنے کے اندازاور طرز میں زیادہ تبدیلی نہیں کی بلکہ انہوں نے ان کی سوچ کو بدلنے پر کام کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یہی تنقید کی کہ وہ سب کچھ فراموش کرکے مثبت ہاکی پر دھیان دیں۔ اچھے نتائج خود بخود برآمد ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم اپنی اس کامیابی کے سبب عالمی درجہ بندی میں سرفہرست دس ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے ۔ ہاکی انڈیا نے ایشیا کپ جیتنے والی 18 رکنی ہندستانی ٹیم کی ہر کھلاڑی اور ٹیم کے کوچ کو ایک ایک لاکھ روپئے انعام دینے اس کے علاوہ کھیل عملے کے ارکان کو 50۔50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے ۔