آرہ ،15 نومبر ( نمائندہ ) آرہ -ارول روڈ پر منگل کی صبح ایک بس نے بائک سوار تین طلبا کو روند ڈالا ۔ جس میں ایک کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو ساتھی شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔صدر اسپتال آرہ میں ابتدائی علاج کے بعد دونوں کو پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کردیا گیا ۔ حادثہ قریب 9.30 بجے ہوا ۔ زخمیوں میں ایک کی حالت بے حد نازک ہے ۔ حادثہ کی وجہ رف ڈرائیو نگ اور اوور ٹیک بتایا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کھیرا گاو¿ں کے ہیرالال ساہ کا بیٹا انل کمار ، جنک چودھری کا بیٹا دھرمیندر کمار اور بھولا ساہ کا بیٹا پنکج کمار ٹیوشن پڑھنے ارول گئے تھے وہاں سے ایک ہی بائک پر سوار ہوکر گھر آنے کے دوران ٹرک اور بس کے بیچ میں پھنس کر بس کے اگلے پہیا کے نیچے آگئے جس میں دب کر پنکج کی موقع پر موت ہوگئی۔ جبکہ اس کے دوساتھی دھرمیندر اور انل کمار سنگین طور پر زخمی ہوگئے ۔ دھرمیندر کی حالت نازک ہے۔