لاہور ، 25 نومبر (یو این آئی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ، ٹریبونل 30 روز کے اندر فیصلہ سنانے کا پابندہے ۔ ناصر جمشید پر پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کی 2شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں 6ماہ سے ایک برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کیس یوسف نامی شخص کے گرد گھومتا ہے ، پی سی بی کے پاس ثبوت نہیں ہیں اور یوسف کو پی سی بی نے بکی قرار نہیں دیا ہے ۔ ادھر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ جب بکیوں کی فہرست دی تھی تب یوسف کا اس میں نام شامل نہیں تھاجبکہ ناصر جمشید کے خلاف پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کی مزید خلاف ورزیوں کی چارج شیٹ جاری کی جاسکتی ہے۔