43 کے ہوئے وی وی ایس لکشمن

نئی دہلی ، یکم نومبر (یواین آئی) ‘ ویری ویری اسپیشل ‘ بلے باز وی وی ایس لکشمن بدھ کو ۳۴ سال کے ہوگئے اور سابق کھلاڑیوں سچن تیندولکر اور وریندر سہواگ نے اپنے خاص انداز میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے جنم دن کو اور خاص بنادیا۔ سوشل میدیا پر لکشمن کو سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے ان کے جنم دن کے لئے مبارکباد پیش کی۔یکم نومبر ۴۷۹۱ کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے لکشمن ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے جنم دن پر سابق عظیم کھلاڑی سچن تیندولکر نے سوشل سائٹ پر لکشمن کے ڈریسنگ روم کے رازکھولتے ہوئے کہا ” جنم دن مبارک ہو لکش۔ انہوں نے کہا کہ لکشمن بلے بازی کے لئے جانے سے پہلے نہاتے تھے اور سیب کھاتے تھے ”۔ دوسری طرف اپنے الگ ہی انداز میں سہواگ نے لکشمن کو مبارکباد دی اور لکھا ” کلائی کے جادوگر اور ہندوستان کے سری لکشمن کو جنم دن کی مبارکباد ۔چٹیاں کلائیاں” ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں شکھر دھون ، روہت شرما، سریش رینا ، بھونیشور کمار ، آر پی سنگھ نے بھی لکشمن کو ان کے جنم دن پر مبارکباد دی۔