5فی صد ریزرویشنکیلئے SDPI کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

پدوچیری16نومبر ( پریس ریلیز) ۔ پدوچیری ریا ست میں سرکاری شعبو ںمیں ملازمت کے لیے مسلمانوں کو حا صل 2% فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 5%فیصد کرنے اور گروپ بی Non-Gazetted شعبے میں مسلمانوں ،وننیئر طبقات اور ماہی گیروں کو ریزرویشن دینے کے مطالبے کو لیکر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پدوچیری کاٹن مل سے پدوچیری اسمبلی تک ریالی نکالی گئی اور ریالی کے اختتام میں ایس ڈی پی آئی کی ایک وفد نے پدو چیر ی وزیر اعلی وی۔ نارائن سوامی سے ملاقات کرکے مذکورہ مطا لبات پر مشتمل عرضداشت پیش کیا۔ریالی کی قیادت ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو شاخہ کے ریاستی صدر کے کے ایس ایم دہلان باقوی نے کی ۔ریالی کا افتتاح ریاستی نا ئب صدر امجد باشاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ریالی میں ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری امیر حمزہ،جی عبدالستار،ایس ڈی پی آئی کڈ لور ضلعی جنرل سکریٹری اے حمید فیروز ، پدوچیری ضلعی صد ر پی۔ عبداللہ، کارا ئیکال ضلعی صدر ایچ محمد بلال سمیت سینکڑوں پار ٹی کارکنان اور پدوچیری جماعت العلماءکے ضلعی صدرمو لو ی ایم محمد موسی منبعی شریک رہے۔